CNSA 1997 | Narcotic Laws in Pakistan | Control of Narcotic Substances Act
The rising use and trafficking of narcotics has become a serious threat to social stability and public safety in Pakistan. In this context, the Control of Narcotic Substances Act, 1997 (CNSA 1997) serves as a crucial legal framework that governs the production, possession, transportation and abuse of narcotic substances.
منشیات کا استعمال آج کے معاشرے کا ایک نہایت سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ جرائم کی دنیا میں منشیات کا کاروبار اور بے دریغ استعمال نہ صرف نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے بلکہ اس کے ذریعے دہشت گردی اور منظم جرائم کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان میں کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ایکٹ کو نہایت اہم قانونی حیثیت حاصل ہے۔
یہ قانون نہ صرف منشیات کی پیداوار، فروخت، نقل و حمل اور استعمال کو روکتا ہے بلکہ اس کے تحت منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی کے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ اس آرٹیکل میں اس قانون کی تشریح، عدالتی فیصلوں میں اس کا اطلاق اور عملی مشکلات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے، تاکہ وکلاء، طلباء اور عام شہری سب اس سے یکساں طور پر فائدہ اٹھا سکیں۔
(CNSA 1997) کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ایکٹ 1997 کا دائرہ کار اور بنیادی نکات
سیکشن 2 کے تحت اس قانون میں “نارکوٹک ڈرگز” اور “سائیکوٹروپک سبسٹانسز” کی واضح تعریف فراہم کی گئی ہے۔ اس میں ہیروئن، چرس، افیون اور مصنوعی نشہ آور اشیاء شامل ہیں۔
منشیات کے جرم کی سزا کا تعین
اس ایکٹ کے سیکشن 9سی میں منشیات کی مقدار کے مطابق سزا مقرر ہے،چھوٹی مقدار پر نرم سزا جبکہ دس کلوگرام یا اس سے زائد مقدار پر عمر قید یا بعض صورتوں میں سزائے موت تک ہو سکتی ہے۔
تلاشی اور ضبطی کے اختیارات
اس قانون کے سیکشن 20 تا 22 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری کارروائی کے لیے بغیر وارنٹ سرچ اور ضبطی کے اختیارات دیے گئے ہیں، تاکہ کسی بھی تاخیر سے منشیات غائب اور ضائع نہ ہو سکے۔
سیکشن 103 کا اطلاق نہیں ہوگا
سیکشن 25 کے تحت سیکشن 103 سی آر پی سی میں عام گواہوں کی موجودگی کی شرط کو منشیات کے کیسز میں خارج کر دیا گیا ہے، تاکہ کارروائی میں رکاوٹ نہ آئے۔

عدالتی تشریحات اور عدالتی نظائر کی روشنی میں اہم نکات
عدالتی تشریحات اور فیصلوں کی روشنی میں چند اہم نکات اور کیس لاز درج ذیل ہیں جو منشیات کے مقدمات کی بہترین تشریح کرتے ہیں۔
ثبوتوں کی محفوظ تحویل اور محفوظ ترسیل
سپریم کورٹ نے بارہا یہ اصول طے کیا ہے کہ ریکوری سے لے کر فرانزک لیب تک ہر مرحلہ کا مکمل ریکارڈ اور شفافیت ثابت کرنا لازمی ہے۔ اگر کہیں بھی یہ تسلسل ٹوٹ جائے تو ملزم کو شک کا فائدہ دیا جائے گا۔
(2023 SCMR 139 – جاوید اقبال بنام سرکار)
ریکوری میمو کی قانونی حیثیت
ریکوری میمو کا موقع پر تیار ہونا اور معزز گواہوں کے دستخط سے مکمل ہونا بنیادی تقاضا ہے۔ اگر یہ اصول پورا نہ کیا جائے تو مقدمہ کمزور ہو جاتا ہے۔
(2022 SCMR 864 – ظفر خان بنام ریاست)
پولیس گواہوں کی شہادت کا معیار
عدالت نے تسلیم کیا کہ پولیس گواہان کی شہادت کو دیگر گواہان کے برابر حیثیت حاصل ہے، خاص طور پر ایسے جرائم میں جہاں عام شہری گواہی دینے سے کتراتے ہیں۔
(2022 SCMR 905 – فیصل شہزاد بنام ریاست)
فرانزک رپورٹ کی معیاری شرائط
گورنمنٹ اینالسٹ کی رپورٹ میں صرف نتائج نہیں بلکہ استعمال شدہ ٹیسٹ اور پروٹوکولز کی تفصیل بھی دینا لازمی ہے۔ اگر یہ تفصیل غائب ہو تو رپورٹ ناقابل اعتبار سمجھی جائے گی۔
(2020 SCMR 196)
اہم قانونی سقم اور مقدمات میں بریت کی عام وجوہات
پاکستان میں منشیات کی سزاؤں کے قوانین اگرچہ بہت سخت ہیں، لیکن عملدرآمد کی خامیوں کی وجہ سے بہت سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں۔ ان وجوہات میں درج ذیل عوامل شامل ہیں
ریکوری سے فرانزک لیب تک ثبوت کے تحفظ کا ریکارڈ نہ ہونا۔
سیمپل بروقت نہ بھیجنا۔
ریکوری میں عام شہری گواہان کی عدم موجودگی۔
فرانزک رپورٹ میں ٹیسٹنگ پروٹوکولز کا فقدان۔
منشیات کنٹرول قانون کی موجودہ اہمیت اور عملی چیلنجز
سماجی اثرات
منشیات کا پھیلاؤ صرف قانونی نہیں بلکہ سماجی مسئلہ بھی ہے۔ خاندانی نظام، نوجوان نسل اور مجموعی معاشرتی صحت پر اس کے منفی اثرات نہایت سنگین ہیں۔
عملی مشکلات
قانون کے نفاذ میں کئی مسائل درپیش ہیں جیسے کہ
تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ تربیت کا فقدان۔
سیاسی دباؤ اور اثرورسوخ۔
فرانزک مراحل میں شفافیت کا فقدان۔
گواہوں کو تحفظ فراہم کرنے کا موثر نظام نہ ہونا۔
عالمی ذمہ داریاں
پاکستان اس قانون کے ذریعے اقوام متحدہ کنونشن 1988 سمیت کئی بین الاقوامی معاہدات پر عمل کر رہا ہے، جس سے عالمی سطح پر اس کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔
نشہ آور اشیاء کے کنٹرول سے متعلق کیس لاز
2023 SCMR 139 (Javed Iqbal v. State) محفوظ ترسیل اور حفاظت
عدالت نے قرار دیا کہ ریکوری سے لے کر فرانزک لیب تک تمام مراحل کی مکمل چین آف کسٹڈی اور اس کا واضح ثبوت ضروری ہے۔اگر کسی بھی مرحلے پر شک پیدا ہو تو ملزم کو شک کا فائدہ ملے گا۔مطلب ملزم سے منشیات کی برآمدگی سے لے کر فرانزک لیب تک اس کی پہنچ مکمل قانونی طریقہ سے کی جائے ورنہ کسی قسم کی غفلت بھی مشکوک قرار دی جاسکتی ہے جس کا فائدہ ملزم کو ہوسکتا ہے جس سے اس کی رہائی ممکن ہو سکتی ہے۔
2022 SCMR 864 (Zafar Khan v. State)ریکوری میمو اور گواہوں کے دستخطوں کی اہمیت
موقع پر موجود پولیس آفیسر کی طرف سے ریکوری میمو یعنی منشیات برآمدگی کی رسید موقع پر تیار نہ کرنا اور اس پر آزاد گواہوں یعنی عام موقع پر موجود لوگوں کے دستخط نہ کروانا منشیات برآمدگی کو مشکوک بنا دیتا ہے۔ ایسے کیس میں عدالت نے ملزم کو بریت دے دیتی ہے۔
2022 SCMR 905 (Faisal Shahzad v. State) منشیات کے مقدمات میں پولیس گواہوں کی ساکھ
عدالت نے واضح کیا کہ پولیس گواہ کی شہادت اتنی ہی معتبر ہے جتنی عام شہری کی، خصوصاً جب عوام عام طور پر گواہی دینے سے کتراتے ہیں یعنی صرف اس بنیاد پر گواہی مسترد نہیں ہو سکتی کہ گواہ پولیس افسر ہے۔
2020 SCMR 196 فرانزک رپورٹ میں پروٹوکول کیاہمیت
عدالت نے یہ اصول طے کیا کہ فرانزک رپورٹ میں نہ صرف نتائج بلکہ استعمال شدہ طریقہ کار کی تفصیل دینا بھی ضروری ہے۔ اگر یہ تفصیل فراہم نہ کی جائے تو رپورٹ ناقابل اعتبار اور مشکوک سمجھی جائے گی۔
2017 SCMR 1874 لیب میں نمونے بھیجنے میں تاخیر کا کیس پر قانونی اثر
عدالت نے قرار دیا کہ سیمپل بھیجنے میں تاخیر بذات خود کیس کو بے اثر کرنے یا ختم کرنے کی بنیاد نہیں بنے گی جب تک یہ ثابت نہ ہو کہ تاخیر کی وجہ سے ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔
(CNSA Section 25) آزاد گواہ کی شرط
منشیات کے کیسز میں عام گواہان کی موجودگی لازمی شرط نہیں۔عدالت نے تسلیم کیا کہ لوگ عام طور پر خوف یا دباؤ کی وجہ سے گواہی دینے سے گریز کرتے ہیں، اس لیے پولیس گواہان کافی سمجھے جائیں گے۔
CNSA Section 9(c) منشیات کی بڑی مقدار کے لیے سزائے موت
اگر ملزم کے قبضے سے 10 کلوگرام یا اس سے زائد منشیات برآمد ہو تو عدالت کو اختیار ہے کہ وہ سزائے موت سنائے۔عدالتوں نے کئی بار یہ سزا برقرار رکھی ہے، خصوصاً جب محفوظ تحویل اور فرانزک رپورٹ میں کوئی سقم نہ ہو۔
2023 SCMR 139 (Javed Iqbal v. State منشیات کے مقدمات میں شک کے فائدہ سے متعلق کیس کا قانون
عدالت نے کہا کہ اگر چین آف کسٹڈی میں کوئی وقفہ یا شک پیدا ہو تو ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کیا جائے گا۔یہ اصول تمام نارکوٹکس کیسز میں بنیادی اصول مانا جاتا ہے۔کیونکہ منشیات کی برآمدگی سے لے کر فرانزک لیب تک اس کی پہنچ میں کوئی بھی کمی کوتاہی یا مشکوک کردینی والی حرکت کا ملزم کو فائدہ ہو جاتا ہے جس سے عدالت اس کو بری کرسکتی ہے، اور عموما ملزمان ان چیزوں کا فائدہ لے کر رہائی پا جاتے ہیں اور دوبارہ معاشرے میں یہ کام شروع کردیتے ہیں۔
2020 SCMR 196 جانچ کے طریقہ کار کے بغیر فرانزک رپورٹ کی حیثیت
اگر فرانزک رپورٹ میں استعمال شدہ سائنسی طریقہ کار واضح نہ ہو تو ایسی رپورٹ بطور ثبوت قبول نہیں کی جا سکتی۔سادہ رپورٹ جس میں صرف یہ لکھا ہو کہ سیمپل پازیٹو ہےکافی نہیں ہوتی۔
منشیات کی بازیابی کے مقدمات میں ذاتی انتقام کا کردار
عدالتوں نے یہ بھی طے کیا ہے کہ اگر پولیس یا شکایت کنندہ کی ذاتی دشمنی ثابت ہو جائے تو ایسی ریکوری مشکوک سمجھی جائے گی۔ وکلاء اس اصول کو کراس ایگزامینیشن میں استعمال کر کے کیس کمزور کر سکتے ہیں۔جو کاروائی کو مشکوک بنا کر ملزم کی بریت کا سبب بن سکتی ہے۔
اہم نکات جن سے وکلاء سیکھ سکتے ہیں
ریکوری میمو میں فوری شفاف اندراج اور گواہوں کے دستخط انتہائی اہم ہیں۔
چین آف کسٹڈی کو مکمل شفاف اور دستاویزی بنایا جائے۔
فرانزک رپورٹ میں تفصیل اور پروٹوکول کا ذکر نہایت ضروری ہے۔
پولیس گواہان کی گواہی کا معیار دیگر گواہوں جیسا ہے، محض پولیس ہونا ان کی گواہی کو کمزور نہیں کرتا۔
ملزم کو شک کا فائدہ دلوانا دفاع کا سب سے مضبوط ہتھیار ہے، اگر چین آف کسٹڈی میں کوئی رخنہ آئے۔
لب لباب
کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹنسز ایکٹ 1997 پاکستان کے عدالتی اور تفتیشی نظام کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ قانون اگرچہ سخت ہے، لیکن اس کے نفاذ میں موجود خامیاں اور عدالتی نظائر سے بے خبری اکثر کیسز کو پیچیدہ اور کمزور کر دیتی ہے۔وکلاء، خاص طور پر فوجداری پریکٹس کرنے والوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اس قانون، اس سے منسلک عدالتی تشریحات اور عملی نکات سے مکمل آگاہ رہیں تاکہ وہ اپنے موکلین کا بہتر دفاع کر سکیں یا عدالت کی بہتر معاونت کر سکیں۔عام شہریوں کے لیے یہ قانون جاننا اس لیے ضروری ہے تاکہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں سے بچیں اور اپنے بنیادی حقوق سے آگاہ رہیں ۔
FAQs: Control of Narcotic Substances Act, 1997
1. What is the main objective of the CNSA 1997?
The primary goal is to control the production, possession, trafficking and abuse of narcotic substances in Pakistan.
2. Can police search my house without a warrant under CNSA?
Yes, under Section 21, police can conduct searches without a warrant if there is an urgent need to prevent loss of evidence.
3. How reliable is the testimony of police officers in narcotics cases?
Courts have repeatedly held that police officers are credible witnesses unless there is clear evidence of malice (2022 SCMR 905).
4. What happens if the forensic report lacks testing protocols?
Such a report loses its evidentiary value and can lead to acquittal (2020 SCMR 196).
5. Are delays in sending samples to forensic labs fatal to the case?
Not necessarily. Delays are directory, not mandatory, unless evidence of tampering exists (2017 SCMR 1874).
6. Is the death penalty possible under the CNSA 1997?
Yes, Section 9(c) allows the death penalty for extremely large recoveries (exceeding 10 kg).
7. What role do independent witnesses play in narcotics cases?
While desirable, Section 25 excludes the requirement for independent witnesses, recognizing public reluctance to testify.






