gain tax on agricultural land in Pakistan,gain tax on property for plot files and file transfers,FBR rates for urban property gain tax
|

How to Calculate Gain Tax on Property in Pakistan: Simple Steps, Exemptions & Latest Laws

A clear and updated guide to gain tax on property in Pakistan, covering fair market value, FBR valuation tables, capital gains rules, holding periods, and key tax sections. It simplifies complex laws and explains how property profit is calculated under the current tax system. Updated till November 2025, this guide is perfect for buyers, sellers and investors who want a simple and reliable understanding of gain tax on property in Pakistan.

پاکستان میں جائیداد یعنی پراپرٹی  ملکی معیشت، عوامی سرمایہ کاری، تعمیراتی شعبے اور حکومتی محصولات کا وہ اہم ستون ہے جس کے گرد ملکی مالیاتی ڈھانچہ گردش کرتا ہے۔سال 2020 کے بعد خصوصاً 2022 سے 2025 تک حکومت نے جائیداد کی اصل قیمت کے تعین، ٹیکس نظام کی شفافیت، غیر دستاویزی سرمایہ کے سدباب اور منصفانہ بازاری قیمت کی بہتری کے لیے متعدد اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔ ان اصلاحات کا مقصد کم ظاہر کردہ قیمتوں کے رجحان کو کم کرنا، ٹیکس نیٹ بڑھانا، اور جائیداد کے لین دین کو جدید ڈیجیٹل نظام سے جوڑنا ہے۔ نومبر 2025 تک کی تازہ ترین صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے، قانونی راہ کا  یہ مضمون پاکستان میں جائیداد، سرمایہ منافع، منصفانہ قیمت، ایف بی آر نرخوں، زرعی و شہری جائیداد کے ضوابط، اور ٹیکس قوانین کا مکمل قانونی تجزیہ پیش کرتا ہے۔

(What is Capital Asset) سرمایہ جاتی اثاثہ کسے کہتے ہیں؟ 

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق، کیپٹل ایسیٹ یعنی  سرمایہ جاتی اثاثہ  سے مراد ایسی جائیداد ہے جو کسی فرد یا ادارے کی ملکیت ہو لیکن اسے کاروباری  معاملات یا  کاروبار کے طور پر استعمال نہ کیا جا رہا ہو۔ ذاتی استعمال کی اشیاء، صنعتی مشینری، دکانوں کا سامان، اور وہ اشیاء جن پر فرسودگی لاگو ہوتی ہے، سرمایہ جاتی اثاثہ میں شامل نہیں ہوتیں۔

یہ تعریف اس لیے اہم ہے کہ اگر کوئی شخص مسلسل پلاٹ یا مکانات خرید کر بیچ رہا ہو، یا فائلیں ٹریڈ کر رہا ہو، تو قانون اسے سرمایہ کاری نہیں بلکہ تجارت سمجھتا ہے۔ ایسی صورت میں اس کی آمدنی ’’کاروباری آمدنی‘‘ شمار ہوتی ہے، جس پر کاروباری شرح سے ٹیکس لگتا ہے، نہ کہ سرمایہ منافع کے اصولوں کے مطابق۔

جائیداد بیچنے پر کیپٹل گین یعنی سرمایہ منافع کیسے نکالا جاتا ہے؟

کیپٹل گین کا حساب ایک سادہ اصول کے تحت کیا جاتا ہے

(منصفانہ بازاری قیمت) — (خریداری کی مجموعی قیمت) = کیپٹل گین

خریداری کی قیمت میں اصل خریداری قیمت، منتقلی فیس، قانونی فیس، کمیشن اور ترقیاتی اخراجات شامل ہوتے ہیں

جبکہ وہ اخراجات جو پہلے ہی کاروباری آمدنی میں کٹوتی کے طور پر شامل کیے جا چکے ہوں اورقانون کے مطابق نا قابلِ قبول اخراجات شامل نہیں ہوتے اور اگر نقصان ہو جائے تو اسے چھ سال تک مستقبل کے سرمایہ منافع سے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

فئیر مارکیٹ ویلیو (منصفانہ بازاری) قیمت کا تعین —   دفعہ 68 کی عملی تشریح

دفعہ 68 منصفانہ مارکیٹ ویلیو کی بنیاد بیان کرتی ہے، پاکستانی قوانین کے مطابق قیمت کا تعین ان بنیادوں پر ہوتا ہے

ایف بی آر کے جاری کردہ نرخ

ضلعی انتظامیہ کے نرخ (ڈی سی ریٹ)

ترقیاتی اداروں کی نیلامی قیمتیں

اصل مارکیٹ قیمت، اگر ثبوت موجود ہو

اگر کسی جگہ ایف بی آر کا نرخ کم ہو اور اصل قیمت زیادہ ہو، تو ٹیکس اصل قیمت پر عائد ہو سکتا ہےاور اگر اصل قیمت کم ظاہر کی گئی ہو تو ایف بی آر قیمت لاگو ہو جاتی ہے۔

 سال 2023 سے 2025 کے دوران ایف بی آر نرخوں میں کئی مرتبہ اضافہ کیا گیا تاکہ انہیں حقیقی قیمت کے قریب کیا جا سکے۔ بہت سے شہروں میں یہ قیمتیں اب مارکیٹ کی 60% سے 85% تک پہنچ چکی ہیں۔

ایف بی آر کی تشخیصی قیمتیں اور  سال2025 کی تازہ ترین صورتحال

پاکستان کے 16 بڑے شہروں میں ایف بی آر نے قیمتوں کی تازہ ترین  فہرستیں جاری کی ہیں، جن میں  لاہور،کراچی ،اسلام آباد،ملتان،پشاور،فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سکھر  بھی شامل ہیں۔

ان فہرستوں بنیادی  مقصد بلیک منی کم کرنا، کم ظاہر کردہ قیمتوں کا خاتمہ ، ٹیکس کے نظام میں شفافیت لانا،یکساں قومی ریٹ قائم ہونا ایف بی آر نرخ اب بھی بعض علاقوں میں مارکیٹ سے کم ہیں، مگر مسلسل اپ ڈیٹس کے باعث فرق کم ہو رہا ہے۔

دفعہ 111 کے تحت غیر وضاحتی سرمایہ اور بلیک منی کا احتساب

اگر کوئی شخص کوئی بڑی جائیداد خرید لے مگر اس کے پاس آمدنی یا سرمائے کا کوئی واضح ذریعہ نہ ہو، تو دفعہ 111 کے تحت اسے طلب کیا جا سکتا ہے۔ کمشنر اس سے پوچھ سکتا ہے کہ

خریداری کے لیے رقم کہاں سے آئی؟

کیا آمدنی گوشواروں میں ظاہر کی گئی؟

کیا رقم قانونی ذرائع سے منتقل ہوئی؟

اگر جواب مطمئن نہ ہو تو جرمانہ، اضافی ٹیکس ،بلیک منی کا اندراج، قانونی کارروائی سمیت بہت کچھ کیا جاسکتاہے۔

ہولڈنگ  پیریڈ اور کیپٹل گین کی شرحیں

اگر جائیداد  یکم  جولائی 2016 کے بعد خریدی گئی ہے تو 

ٹیکسمدتِ قبضہ
10٪ایک سال سے کم
7.5٪ایک سے دو سال
5%دو سے تین سال
زیروتین سال سے زائد

 

اگر جائیداد 1 جولائی 2016 سے پہلے خریدی گئی ہے تو

 

ٹیکس 

مدتِ قبضہ

5%تین سال کے اندر
زیروتین سال سے زائد

خصوصی رعایتیں

شہداء کے خاندان کیلئے مکمل معافی

سرکاری و فوجی ملازمین کیلئے پہلی الاٹمنٹ پر  50% کمی

تعمیراتی منصوبے چلانے والوں کیلئے  مخصوص رعایتیں

زرعی زمین، شہری پلاٹ اور تعمیر شدہ مکان کی مختلف قانونی حیثیت

زرعی زمین  کے اگر ایف بی آر نرخ مقرر نہ ہوں تو قیمت کا تعین لینڈ ریونیو ریکارڈ اور اوسط زرعی قیمت کے مطابق ہوتا ہے، جو عام طور پر کم ہوتی ہے اسی وجہ سے زرعی زمین پر کیپٹل گین  بھی کم نکلتا ہے۔

شہری پلاٹ و جائیداد  کے اگر نرخ موجود نہ ہوں تو ترقیاتی ادارے کی نیلامی کی قیمت بمطابق ڈی سی ریٹ لاگو ہوں گے اور
تعمیر شدہ مکان کی قیمت کا تعین زمین کی قدر یعنی پراپرٹی ویلیو اوربلڈنگ ویلیو دونوں کو الگ کاؤنٹ  کیا جاتا ہے۔

فائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس کب لاگو ہوتا ہے؟

جائیداد کی فائل جب تک صرف ہاتھوں میں گھومتی  اور بکتی رہے اور اسے اتھارٹی کے ریکارڈ میں باقاعدہ منتقل نہ کیا جائے تب تک کیپٹل گین  لاگو نہیں ہوتا لیکن جیسے ہی فائل ہاؤسنگ اتھارٹی کے ریکارڈ میں ٹرانسفر ہوتی ہے تو اس پر پیشگی محصول، کیپٹل گین دیگر محصولات سب لاگو ہو جاتے ہیں۔

صوبائی اور وفاقی محصولات، کون سا ٹیکس کب ادا ہوگا؟

صوبائی ٹیکس میں اسٹامپ ڈیوٹی، رجسٹری فیس، کیپیٹل ویلیو ٹیکس شامل ہوتے ہیں جبکہ  وفاقی ٹیکس میں دفعہ 236-کے (خریداری پر پیشگی محصول)، دفعہ 236-ایس (فروخت پر پیشگی محصول)  کیپٹل گین  کا ٹیکس (گوشوارے میں) پیشگی محصول فوری لیا جاتا ہے، جبکہ کیپٹل گین  سال کے اختتام پر گوشوارے میں ادا کیا جاتا ہے۔

عام شہری اور سرمایہ کار  کی رہنمائی کے لیے اہم    آگاہی

جائیداد کی خرید و فروخت اب مکمل دستاویزی فنانشل عمل ہے اس لیے اثاثوں کی کم قیمت ظاہر کرنے  کا عمل تقریبا ختم ہوگیا ہے ،ایف بی آر نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں اورٹیکس نظام شفاف ہو رہا ہے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ بے ضابطگیوں کو کم کر رہا ہے۔غیر وضاحتی رقم پر کارروائی سخت ہو چکی ہے اور کیپٹل گین کی گنتی منصفانہ اصولوں پر مبنی ہے۔

Conclusion

Pakistan’s tax system is becoming clearer and more structured, especially in the calculation of gain tax on property. With updated FBR values, digital verification, and strict documentation rules, property transactions are now more transparent. Anyone who keeps proper records and follows official valuation rules can easily manage gain tax on property without risk. As the system continues to modernize, buying and selling property in Pakistan will become even more secure and predictable.

FAQs

1. What does gain tax on property mean?

It is the tax charged on the profit you earn when selling land, a house, or a plot in Pakistan. This profit is known as capital gain and property gain tax applies according to the holding period.

2. How do I calculate property gain tax?

You subtract your total purchase cost from the fair market value at the time of sale. The resulting profit is used to calculate gain tax on property.

3. Do I always have to pay gain tax on property?

No. If you hold the property beyond the required holding period (usually 3 years for post-2016 purchases), the gain tax on property becomes zero.

4. What is fair market value in gain tax on property calculations?

Fair market value is the official valuation (FBR rate, DC rate, or auction rate) used when the declared sales price is lower than the actual value. It directly affects gain tax on property.

5. Are FBR valuation tables used for gain tax on property?

Yes. These tables set the minimum property value on which gain tax on property is calculated.

6. How does advance tax relate to gain tax on property?

Advance tax collected under Sections 236K and 236C is adjustable against your final gain tax on property in your annual tax return.

7. Does gain tax on property apply to plot files?

It applies only when the file is officially transferred in the housing authority’s record. File trading without transfer does not trigger gain tax on property.

8. Is agricultural land taxed the same as residential property?

No. Agricultural land is valued using land revenue records, which usually results in lower gain tax on property.

9. What if I cannot prove the source of funds used to buy property?

The tax department may apply Section 111, which includes penalties and scrutiny, and this also affects your gain tax on property assessment.

10. Is gain tax on property collected at the time of transfer?

No. Only advance tax is collected at transfer. You pay the actual gain tax on property when you file your annual tax return.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *