Minimum Wages Ordinance 1961, Employee and Labor Rights in Pakistan, Maternity leave entitlements in Pakistan , Employees Old Age Benefits Act 1976, Employment of Children Act 1991
|

Labor Laws in Pakistan 2026: Protecting Employee Rights

 

The constitution and labor laws in Pakistan ensure fair treatment, from the freedom to join groups to protection against discrimination and the right to decent working conditions. As an employee, you’re also entitled to important benefits like annual leave, sick days, and holidays, plus specific employee rights such as maternity leave.

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں  مزدوروں ، محنت کشوں اور ملازمین (گورنمنٹ/پرائیویٹ) کے حقوق کے تحفظ کے لیے کئی قوانین موجود ہیں، جن کا مقصد  متعلقہ شعبہ یا کام کی جگہ پر فراہم کئے گئے حقوق، انصاف، تحفظ، اور مساوی سلوک کو یقینی بنانا ہے۔مگر بدقسمتی سے، لوگوں کی اکثریت  ان حقوق سے لاعلم ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عموما لوگ اپنے حقوق سے محروم رہ جاتے ہیں۔

چاہے آپ ایک قانون کے طالب علم ہیں یا پروفیشنل وکیل ،آپ ایک ملازم ہیں یا کسی فیکٹری، دفتر، یا دکان میں کام کرتے ہیں، قانونی راہ کا یہ آسانی سے سمجھ میں آجانے والامضمون آپ کے لیے بطور خاص ہے کیونکہ یہاں ہم پاکستان کے محنت کشوں کے بنیادی حقوق کو سادہ اور عام فہم زبان میں  بیان کررہے ہیں۔

(Minimum wage regulations in Pakistan 2025) کم سے کم تنخواہ کا قانون

The Minimum Wages Board in Pakistan set the minimum wage for unskilled workers in commercial establishments in July 2024, considering factors like cost of living, worker needs, and productivity. A petition was filed in the Lahore High Court to set the minimum wage at $1,000 per month but still pending.

پاکستان میں سرکاری و نیم سرکاری محکموں میں کام کرنے والے  ہر ملازم کو حکومت کی طرف سے قانونی طور پر مقرر کردہ کم از کم تنخواہ ملنا اس کا قانونی حق ہے۔

کم از کم تنخواہ کا  قانون(منیمم ویجز آرڈیننس 1961)کے تحت آتا ہے۔یکم جولائی 2024 سے پاکستان میں کام کرنے والے ملازم کی  کم از کم تنخواہ 37,000 روپے ماہانہ مقرر کی گئی تھی جو آج  مارچ 2025 تک بھی  نافذالعمل ہے۔

Minimum wage regulations in Pakistan 2025

یہ تنخواہ نہ صرف پاکستان میں تمام صوبوں کے تمام صنعتی اور تجارتی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین پر لاگو ہوتی ہے بلکہ یہ وفاقی حکومت کے تمام سرکاری ملازمین بشمول کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین پر بھی نافذ العمل ہے۔اگرکسی کو کم از کم تنخواہ سے بھی کم تنخواہ دی جا رہی ہے، تو یہ غیر قانونی ہے۔

(Annual leave policies in Pakistan) پاکستان کے  لیبر لاء میں سالانہ چھٹی کی پالیسیاں

ہرورکر یعنی کام کرنے والے  ملازم کو ایک سال کام مکمل کرنے کے بعد 14 دن کی تنخواہ کے ساتھ سالانہ چھٹی کا حق  بھی حاصل ہے۔

اگرورکر کی چھٹی کے دوران کوئی قومی یا ہفتہ وار تعطیل  آ جائے تو وہ بھی شمار ہوگی۔

(Maternity leave entitlements in Pakistan) زچگی کی چھٹیوں کا حق

خواتین ملازمین کو زچگی کے دوران ملازمت سے نکالنا یا انہیں نوٹس دینا غیر قانونی ہے۔

مکمل تنخواہ کے ساتھ زچگی کی چھٹی خواتین ملازمین کا قانونی حق ہے۔

گویا کم از کم 90 دن اور زیادہ سے زیادہ 180 دن کی چھٹی کا حق حاصل ہے۔

(Sick leave and employee rights) دوران بیماری حاصل ہونے والی چھٹیوں کا حق 

عام بیماری کے لیے 121 دن تک کی چھٹی کا حق۔

اگر بیماری سنگین نوعیت کی  یا دائمی  ہو تو 365 دن تک چھٹی لی جا سکتی ہے۔

اچانک یا غیر متوقع صورتحال میں  بھی چھٹیوں کا لینا ملازمین کا قانونی حق  ہے، جیسے اچانک طبیعت خراب ہونے پر بھی چھٹی کا حصول ملازمین کا قانونی حق ہے۔

(Standard working hours as per Pakistani labor laws ) کام کے اوقات کار 

کسی بھی ملازم سے ایک ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے کام لیا جا سکتا ہے۔

روزانہ کام 9 گھنٹے سے زیادہ تک کا نہیں ہونا چاہیے۔

ہر روز 6گھنٹے کام کے بعد ایک گھنٹے کا وقفہ لازمی ہے۔

ہفتے میں ایک دن (عام طور پر اتوار)  یا عام مزدور کیلئے جمعہ کا روز آرام کا دن ہوتا ہے۔

(Social security benefits for Pakistani employees)  سوشل سکیورٹی کے فوائد 

پاکستان میں مزدوروں کے لیےمحکمہ  سوشل سیکیورٹی کا نظام موجود ہے، جس کے تحت بیمار، معذور، یا بے روزگار ہونے کی صورت میں ملازمین کو  مالی امداد دی جاتی ہے۔

 (Emplyees Rights) ملازمین کے چند اہم حقوق

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قانون کے مطابق سرکاری ملازمین کو چند اہم حقوق حاصل ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

Employees Old Age Benefits Act 1976 (EOBI) ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کا حق

سرکاری ملازمین کو اولڈ ایج بینیفٹس ایکٹ کے تحت ریٹائرمنٹ کے بعد تاحیات پینشن کا حق حاصل ہے، یہی نہیں بلکہ اس سرکاری ملازم کی وفات کے بعد اس کی بیوہ کو بھی تاحیات یہ پینشن وصول کرنے کا حق حاصل ہے۔

بیماری، زچگی، معذوری، موت کی صورت میں مالی امداد

پاکستانی قانون میں صوبائی ملازمین کے متعلقہ  سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965 ایک اہم قانون ہے جو صنعتی اور تجارتی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو سوشل سکیورٹی  فراہم کرنے کے لیے مرتب کیا گیا تھا۔ اس آرڈیننس کے تحت رجسٹرڈ ملازمین کو بیماری، زچگی، معذوری، حادثات اور وفات کی صورت میں طبی اور مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس مرتب کئے گئے قانون  کا مقصد مزدور طبقے کو روزمرہ کے خطرات سے بچاؤ اور ان کے اہلِ خانہ کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ ایک محفوظ اور باوقار زندگی گزار سکیں۔ مذکورہ قانون صوبائی سطح پر نافذ کیا گیا ہے اور اس کے نفاذ و عمل درآمد کی ذمہ داری سوشل سیکیورٹی اداروں کے سپرد کی گئی ہے۔

(Employee Rights under Labor Laws) لیبر قوانین کے تحت ملازمین کے حقوق

ہر ملازم کو ملازمت شروع کرنے پر تحریری معاہدہ ملنا چاہیے جو کہ روزگار فراہم کرنے والے ادارے پر لازم ، جس میں درج ذیل چیزیں درج ہوں۔

تنخواہ

کام کے اوقات 

ذمہ داریاں

دیگر شرائط

(Child labor regulations in Pakistan) چائلڈ لیبر کے قوانین 

پاکستان کا آئین جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کی مکمل طور پر ممانعت کرتا ہے۔

ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ  1991 کے تحت 14 سال سے کم عمر بچوں سے مشقتی یا خطرناک کام لینا جرم ہے۔

زبردستی مشقت، غلامی یا قرض اتارنے کے لیے کام کروانا قابل سزا جرائم کے زمرے میں آتے ہیں ۔

ٹریڈ یونین اور شکایات پر قابو پانے کے مراحل

پاکستان کا آئین ہر شہری کو یونین بنانے اور اجتماعی سودے بازی  کا حق دیتا ہے۔

ٹریڈ یونین ایکٹ 1926 کے تحت ملازمین اپنے حقوق کے تحفظ کے لیےتنظیم سازی اور یونین بنا سکتے ہیں۔

(Workplace safety standards in Pakistan) ملازمت کی جگہ  پر حفاظتی انتظامات 

اگر دورانِ ملازمت حادثہ پیش آ جائے یا ملازم زخمی ہو جائے، تو

ورک مین کمپنسیشن ایکٹ 1926  کے تحت مالکان قانونی طور پر معاوضہ دینے کے پابند ہیں۔

ملازمین کو محفوظ ماحول  اور پیشہ وارانہ تحفظ فراہم کرنا،روزگار فرہم کرنے والے ادارے کی قانونی  ذمہ داری ہے۔

(Disabled employees and Termination) معذور ملازمین  اور ان کی برطرفی کے قوانین 

ایمپلائنمنٹ اینڈ ریہیبلیٹیشن آرڈیننس 1981 کے مطابق ہر ادارہ معذور افراد کو روزگار فراہم کرنے کا پابند ہے۔

معذور افراد کو ملازمت میں کوئی امتیازی سلوک نہیں برتا جا سکتا اس کو تمام حقوق حاصل ہیں۔

کسی ملازم کوذاتی انا یا  غلط بنیادوں پر نوکری سے فارغ کرنا غیر قانونی ہے۔

(Workers’ children education welfare fund) ورکرز چلڈرن ویلفیئر فنڈ

ورکرز چلڈرن ایجوکیشن آرڈیننس 1972 کے مطابق ہر فیکٹری یا ادارہ اپنے مزدوروں کے بچوں کی تعلیم میں حصہ دار ہے۔

ورکرز ویلفئر فنڈ آرڈیننس 1971 کے تحت ملازمین کو رہائشی سہولتیں بھی دی جا سکتی ہیں۔

(Equality and prohibition of discrimination) برابر ی اور امتیازی سلوک کی ممانعت

،پاکستان کے قوانین کے مطابق

مرد اور خواتین کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے گا۔

تنخواہ، ترقی، ملازمت، اور دیگر معاملات میں جنس کی بنیاد پر تفریق غیر قانونی ہے۔

(Labour laws for private Companies) پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین کیلئے قوانین 

If you’re running a private company in Pakistan, it’s important to know the Labour laws in Pakistan for private Companies. These laws, based on everyone’s basic rights, tell you how to handle things like contracts, pay, work hours, and keeping your employees safe. There are rules you need to follow to avoid problems. Things are changing, with new online systems and stronger rules, so staying updated on Labour Laws in Pakistan for private Companies in Urdu and English is key for your business.

پاکستان میں نجی (پرائیویٹ)کمپنیوں کےملازمین کیلئے قوانین وفاقی اور صوبائی سطح پر بنائے گئے ہیں، جن میں 18ویں آئینی ترمیم کے تحت کچھ قوانین صوبوں کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ ان قوانین میں آئین کے آرٹیکل 11، 17، 18 اور 25 شامل ہیں، جو بالترتیب غلامی، جبری مشقت، یونین سازی کا حق، تجارت کی آزادی اور قانون کے سامنے برابری  کو یقینی بناتے ہیں۔ اہم قوانین میں صنعتی اور تجارتی ملازمت آرڈیننس 1968، صوبائی محنت کش قوانین، اجرت کی ادائیگی کا ایکٹ 1936، کم از کم اجرت آرڈیننس 1961، ملازمین کا اولڈ ایج بینیفٹس ایکٹ 1976، اور ورک مین کمپنسیشن ایکٹ 1923 شامل ہیں۔ یہ قوانین ملازمت کی شرائط و ضوابط، کام کی اجرت، کام کے اوقات، چھٹی، برطرفی اور سماجی تحفظ سے متعلق ہیں۔    

ملازمین  کے حقوق کے اہم مندرجات    (Important Aspects of  Employee Rights)

پرائیویٹ ملازمین کے لیے ضروری ہے کہ وہ EOBI، سماجی تحفظ اور ورکرز ویلفیئر فنڈ میں رجسٹر ہوں، حاضری اور اجرت کے ریکارڈ رکھیں، تقرری کےلیٹر محفوظ رکھیں، اور پنشن اور سماجی تحفظ میں حصہ ڈالیں۔ اس کے علاوہ، کام کی جگہ پر حفاظت اور انسداد ہراسانی کی پالیسیاں بھی لازمی ہیں۔ قوانین کی عدم تعمیل کی صورت میں جرمانے، قید یا کاروبار کی بندش ہو سکتی ہے۔   

ملازمین کے حقوق بارے حالیہ اصلاحات    (Reforms Regarding Employee Rights)

حال ہی میں ہونے والی اصلاحات میں EOBI اور سماجی تحفظ کے لیے ڈیجیٹل رجسٹریشن، کم از کم اجرت میں اضافہ (32,000 روپے ماہانہ) اور ہراسانی اور حفاظتی قوانین کا سخت نفاذ شامل ہیں۔ نجی کمپنیوں کو چاہیے کہ وہ ان قوانین کی تعمیل کریں تاکہ قانونی مسائل سے بچ سکیں اور صوبائی محکمہ برائے تحفظ ملازمین سے رابطے میں رہیں۔  

 (Legal Remedies for Labor and Employeed) قانونی مشورہ

اگر آپ کے حقوق پامال ہو رہے ہیں تو کیا کریں؟

اگر آپ کسی سرکاری و نیم سرکاری ادارے میں ملازمت کرتے ہیں اور آپ کے حقوق کا استحصال یا پامالی ہورہی ہے تو آپ کو کسی مستند وکیل سے قانونی مشاورت لی جانی چاہیے جو کہ آپ کو اس ضمن میں بہترین قانونی معاونت فراہم کرے گا کہ آپ کو لیبر ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرنا چاہیے یا لیبر کورٹ میں کیس فائل کرنا چاہیے۔

Frequently Asked Questions (FAQs)

1. What are the basic employee rights under labor laws in Pakistan?
Every employee in Pakistan has the right to fair wages, reasonable working hours, safe working conditions, and protection against unfair dismissal. Workers are also entitled to annual leave, sick leave, maternity leave, and social security benefits such as EOBI and medical coverage.

2. What is the minimum wage in Pakistan in 2025?
As of March 2025, the minimum wage in Pakistan for unskilled workers is PKR 37,000 per month. This rate applies to both government and private-sector employees across all provinces, as set under the Minimum Wages Ordinance 1961.

3. How many working hours are allowed per week in Pakistan?
According to Pakistani labor law, employees can work up to 48 hours per week, with a maximum of 9 hours per day. Employers must also provide a rest break of at least one hour after six hours of continuous work.

4. How many days of annual leave are employees entitled to?
After completing one year of continuous service, an employee is entitled to 14 days of paid annual leave. If a public or weekly holiday falls during this period, it will be counted as part of the leave.

5. What is the law on maternity leave in Pakistan?
Female employees are legally entitled to 90 to 180 days of paid maternity leave. It is illegal for an employer to terminate a woman’s job during pregnancy or maternity leave.

6. What are the sick leave rights for employees in Pakistan?
Employees can take up to 121 days of sick leave for general illness. In case of chronic or serious disease, this can be extended to 365 days. During this period, employees remain entitled to salary and job protection.

7. Is there any law for workplace safety in Pakistan?
Yes, under the Workmen’s Compensation Act 1923, employers are legally bound to provide a safe working environment. If a worker is injured or disabled during work, the employer must provide compensation and medical assistance.

8. Can an employer terminate an employee without reason?
No. An employer must have a valid reason and follow due process, including written notice and an opportunity for the employee to be heard. Unlawful termination is a violation of labor laws and can be challenged in a labor court.

9. What rights do disabled employees have under Pakistani law?
Under the Employment and Rehabilitation Ordinance 1981, disabled persons have the right to equal employment opportunities without discrimination. Every organization is required to employ a fixed percentage of disabled workers and provide workplace support.

10. What are the laws about child labor in Pakistan?
Child labor is strictly prohibited. According to the Employment of Children Act 1991, no child under 14 years can be employed in any hazardous or exploitative work. Forced or bonded labor is also a criminal offense under Pakistani law.

11. What social security benefits are available for employees?
Registered employees under Social Security Ordinance 1965 are entitled to medical treatment, disability benefits, maternity benefits, and financial support in case of injury, unemployment, or death.

12. What is EOBI and how does it benefit employees?
EOBI (Employees’ Old-Age Benefits Institution) provides pensions to employees after retirement. It also gives lifelong pension benefits to widows after the death of a registered employee.

13. Are employees in private companies covered under labor laws?
Yes. Labor laws in Pakistan apply to both public and private sector employees. Private companies must comply with rules about wages, contracts, working hours, safety, and employee welfare, including EOBI and Social Security registration.

14. What can an employee do if their rights are violated?
If an employer violates any labor right such as unpaid wages, illegal dismissal, or unsafe conditions, the employee can file a complaint with the Labour Department or seek justice through a Labour Court. Consulting a legal expert or labor lawyer is highly recommended.

15. Do employees have the right to form or join a union in Pakistan?
Yes. The Trade Union Act 1926 gives every worker the right to form or join a trade union. This ensures collective bargaining and protection of workers’ rights against unfair treatment.

16. What is the punishment for employers violating labor laws in Pakistan?
Employers who fail to follow labor laws can face fines, imprisonment, or business suspension depending on the violation — especially in cases of child labor, unsafe workplaces, or non-payment of wages.

17. What reforms have been made recently for employee welfare?
Recent reforms include digital EOBI registration, increased minimum wage, stricter enforcement of harassment and safety laws, and updated provincial labor welfare policies for worker protection.

Similar Posts

2 Comments

  1. لے پھر افس کا نمبر بھی ہونا چاہیے کمپلینٹ نمبر جس سے ہم شہری کمپلینٹ کر سکیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *