,Talaq Ka Tarika,dissolution of marriage,divorce,khula,talaq,divorce ratio in pakistan,divorce rate in pakistan 2025
|

Talaq Ka Tarika: Dissolution of Marriage and Divorce Rate in Pakistan 2026

 

The procedure of divorce (Talaq ka Tarika) in Pakistan is an important matter for those going through marital difficulties. This article explains the issue of divorce (talaq ka masla), describes the different types of divorce (talaq ki iqsam), and highlights the Islamic point of view on talaq. It also discusses the dissolution of marriage through khula and clearly outlines the complete procedure of khula in Pakistan under Islamic and family laws.

(Talaq Ka Tarika in Pakistan پاکستان میں طلاق کا طریقہ

شادی (نکاح) اسلامی معاشرے میں ایک مقدس اور خوبصورت  بندھن ہے، لیکن بعض اوقات ازدواجی زندگی میں ایسے حالات  پیدا ہو جاتے ہیں کہ میاں بیوی کو یہ رشتہ ختم کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان میں طلاق کے قوانین اسلامی یعنی شریعت کے اصولوں اور ملکی قوانین کے امتزاج پر مبنی ہیں۔ قانونی راہ اس مضمون میں  پاکستان میں  رائج طلاق کے طریقہ کار اور خواتین کے خلع (تنسیخ نکاح)کے حق کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کرےگا۔

 (How to Give Divorce in Islam) طلاق کا حق اوردینے کے طریقے

پاکستانی قانون جو کہ اسلامی روایات کے مطابق ہے اس میں طلاق کے درج ذیل حقوق اور طریقے ہیں۔جو شرعی اور قانونی دونوں لحاظ سے نافذ العمل ہیں۔

 (Divorce Rights for Men)شوہر کا طلاق کا حق

پاکستان کے لیگل سسٹم یعنی  قانون کے مطابق شوہر کو طلاق دینے کا فطری اور شرعی حق حاصل ہے۔ اگر شوہر اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہے تو اسے قانونی طور پر درج ذیل طریقہ کارکے مطابق عمل کرنا ہوتا ہے

شوہر اپنی بیوی کو طلاق زبانی طور پر  یا تحریری طور پر دے سکتاہے۔

تحریری نوٹس یونین کونسل کو بھیجنے کاپابند ہو  گا، جس کے بعد مصالحتی عمل شروع ہوگا۔

 یونین کونسل  بیوی کو نوٹس بھیجےگی اور دونوں فریقین کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کرے گی۔

اگر 90 دن کی عدت کے دوران صلح نہ ہو تو یونین کونسل طلاق کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گی یعنی طلاق ہوجائے گی۔

(What Happens After 1 Talaq?) ایک طلاق دینے کے بعد کیا ہوتا ہے؟

اسلامی قانون کے مطابق، طلاق دینے کا ایک منظم اور مرحلہ وار طریقہ کار  ہے تاکہ زوجین کے مابین ازدواجی رشتے کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا سکے۔پہلی طلاق جسے طلاق کی ابتدائی صورت کہا جاتا ہے اس کو طلاق رجعی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔دراصل اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک طلاق دینے کے بعد شوہر عدت کے دنوں کے دوران یعنی  تین حیض ماہواری کے مکمل ہونے تک بغیر نیا نکاح کئے اور حق مہر کے بغیر  بیوی کو آباد کرے کا اختیار رکھتا ہے۔

قانونی شرائط اور سزائیں

اگر شوہر یونین کونسل کو تحریری نوٹس بھیجے بغیر اپنی زوجہ کو طلاق دیتا ہے تو یہ طلاق قانونی طور پر نافذ نہیں ہوگی چند اہم نکات قابل غور ہیں۔

یونین کونسل کو نوٹس بھیجنا لازمی ہے۔

نوٹس نہ بھیجنے کی صورت میں شوہر کو ایک سال تک قید اور پانچ ہزار روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

زبانی طلاق کا قانون میں کوئی اعتراف نہیں ہے، جب تک کہ اسے قانونی طریقے سے رجسٹر نہ کیا جائے۔

  (Divorce Rights for Women) بیوی کا خلع کا حق

بیوی کو خلع کا حق حاصل ہے، جو کہ عدالت کے ذریعے حاصل کیا جاتا ہے۔ اگر بیوی کو اپنے شوہر کے ساتھ زندگی گزارنا ممکن نہ ہو تو وہ درج ذیل طریقے سے خلع لے سکتی ہے

بیوی فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ اپنے وکیل کے ذریعے  دائر کرے گی۔

خلع کے لیے کوئی بھی معقول وجہ یا گراؤنڈ کا ہونا لازم ہے ، جیسےتشدد، ظلم، شوہر کی بیماری، مالی اخراجات نہ دینا، ازدواجی تعلقات میں ناکامی، یا عدم مطابقت  پیش کی جا سکتی ہے۔

بیوی کو بعض اوقات حق مہر یا دیگر مالی فوائد واپس کرنا پڑ سکتے ہیں، لیکن عدالت ہر کیس کو الگ طور پر دیکھتی ہے۔

فیملی کورٹ فیصلہ جاری کرے گی، جس کے بعد یونین کونسل کو اطلاع دی جائے گی۔

عدت کی مدت مکمل ہونے کے بعد خلع نافذ العمل ہوگی۔

 (Mutual Divorce Procedure in Pakistan) طلاقِ تفویض اور باہمی رضامندی

طلاق کا اختیار بذریعہ نکاح نامہ

نکاح نامہ میں درج شق کے تحت اگر شوہر نے بیوی کو طلاق کا اختیار دیا ہو تو بیوی طلاق دے سکتی ہے۔

(Divorce by Mutual Consent) مبارات

میاں بیوی باہمی رضامندی سے طلاق لے سکتے ہیں۔

یونین کونسل کو نوٹس دے کر 90 دن کی عدت کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاتا ہے۔

(Iddah after Divorce)  عدت کا دورانیہ

شرعی اور قانونی لحاظ سے طلاق کے بعد عورت کو 90 دن عدت میں رہنا ہوتا ہے۔

عدت کے دوران اگر صلح ہو جائے تو نکاح قائم رہ سکتا ہے۔

عدت کے بعد طلاق مکمل ہو جاتی ہے۔

طلاق کے متعلقہ عام مسائل اور پیچیدگیاں

اکثر نکاح نامے میں طلاق کا حق بیوی کے علم میں لائے بغیر نکال دیا جاتا ہے، جس سے بعد میں مسائل  پیدا ہوتے ہیں۔

بعض اوقات شوہر طلاق کا قانونی نوٹس نہیں بھیجتا، جس سے عورت کی حیثیت غیر واضح ہو جاتی ہے۔

تین طلاق کا غلط استعمال پیچیدگیاں  پیدا کرتا ہے۔

 (Divorce Rate in Pakistan)  پاکستان میں طلاق کی شرح

اگر 2024 سے  2025 کے دورانیہ کو دیکھا جائے تو پاکستان میں طلاق کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، جو عالمی رجحانات سے ملتی جلتی ہے۔ حالیہ سروے اور رپورٹس کے مطابق، ملک میں طلاق کے کیسز میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 35 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سال ٢٠٢٦ کے مئی کے مہینے کے ریکارڈ کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ ملتان میں صرف خلع کے کیسز کی تعداد جو کہ صرف ملتان کی حدود میں سے ہی دائر ہوئے چودہ ہزار سے زائد بنتی ہے، جو کہ ایک بہت بڑی اور حیران کن تعداد بنتی ہے۔

طلاق کیسے لیں، عدالت سے طلاق لینے کا طریقہ

گیلپ پاکستان کے ایک سروے کے مطابق، 48 فیصد پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ صبر و تحمل کی کمی طلاق کی سب سے بڑی وجہ ہے، جب کہ 33 فیصد لوگ مذہب سے دوری، 27 فیصد (سوشل میڈیا)مغربی ثقافت کا اثر، اور 12 فیصد خواتین کا اپنے  مستقبل  وکیریئر کو ترجیح دینا طلاق میں اضافے کا سبب مانتے ہیں۔نفسیاتی مسائل، مالی پریشانیاں، بے روزگاری، عدم اعتماد، ناجائز  تعلقات، اور عمر کا فرق بھی طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگرچہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں طلاق کی شرح 0.6 فیصد بتائی جاتی ہے، مگر عملی طور پر یہ شرح خاص طور پر شہری علاقوں میں نمایاں حد تک بڑھ چکی ہے، جو خاندانی نظام کے لیے ایک چیلنج بنتی جا رہی ہے۔

how to file khula case in pakistani courts

(Islamic Perspective on Divorce) طلاق کے متعلق اسلامی نقطہ نظر

اسلام طلاق کو ناپسندیدہ عمل قرار دیتا ہے اور میاں بیوی کے درمیان صلح کو ترجیح دیتا ہے۔

طلاق سے پہلے مصالحت کی کوشش کرنی چاہیے۔

خاندان کے بزرگوں کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

طلاق کے بارے قانونی آگاہی کی اہمیت

عوام کو ان کے شرعی اور قانونی حقوق سے آگاہ کیا جائے۔

خواتین کو نکاح نامے میں اپنے حقوق کے بارے میں مکمل آگاہی دی جائے۔

طلاق کے عمل کو قانونی دائرے میں مکمل کیا جائے تاکہ بعد میں کوئی پیچیدگی نہ ہو۔

اہم قانونی نکات

مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے تحت یونین کونسل کو نوٹس دینا ضروری ہے۔

مغربی پاکستان فیملی کورٹس آرڈیننس کے تحت خلع کا حق محفوظ ہے۔

مسلم میرج ایکٹ 1939 کے تحت عورت کو عدالتی طلاق کے لیے مخصوص بنیادیں دی گئی ہیں۔

لب لباب

طلاق یا خلع کا فیصلہ جذبات سے بالاتر ہو کر قانونی اور شرعی طریقے سے کرنا چاہیے تاکہ دونوں فریقین کے حقوق محفوظ رہیں۔ عوام میں قانونی آگاہی اور شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہر شخص اپنے حقوق و فرائض سے باخبر ہو،اس بارے قانون نے دونوں کے حقوق کا خیال رکھاہے۔ 

Need the Divorce Lawyer?

Frequently Asked Qustions

1. What is the legal procedure of divorce (Talaq Ka Tarika) in Pakistan?

In Pakistan, a husband who wishes to divorce his wife must give a written notice of Talaq to the Union Council and send a copy to his wife. The Union Council then starts a reconciliation period of 90 days. If reconciliation fails, a Divorce Certificate is issued after the period ends, and the divorce becomes final.

2. Can a wife in Pakistan take divorce from her husband?

Yes. A wife in Pakistan can seek divorce through Khula by filing a case in the Family Court. She must give valid reasons for wanting separation, such as cruelty, neglect, or incompatibility. After court proceedings and completion of the Iddat period, Khula becomes effective.

3. What happens if a husband gives divorce verbally without sending notice?

A verbal Talaq without sending written notice to the Union Council has no legal effect in Pakistan. The law requires written notice and registration for the divorce to be valid. Failure to send notice can lead to penalty or imprisonment under the Muslim Family Laws Ordinance 1961.

4. What is the difference between Talaq and Khula in Pakistan?

Talaq is the right of the husband to end the marriage, while Khula is the right of the wife to seek separation through the court. In Talaq, the husband initiates the process, but in Khula, the wife files a legal case and may return her Haq Mehr as part of the settlement.

5. What is the waiting period (Iddat) after divorce in Pakistan?

After divorce, a woman must observe an Iddat period of 90 days (or three menstrual cycles). During this time, reconciliation between the spouses is still possible. If no reconciliation happens, the divorce becomes final at the end of the Iddat period.

6. How can a couple get divorce by mutual consent in Pakistan?

If both husband and wife agree to separate, they can go for a Mutual Divorce (Mubarat). A joint written notice is sent to the Union Council, which then begins the 90-day reconciliation process. After that period, a divorce certificate is issued confirming the separation.

7. Is divorce in Pakistan recognized under Islamic law?

Yes. Pakistan’s divorce procedure follows Islamic principles of Sharia. The law encourages reconciliation before finalizing a divorce, in line with the Quranic command to resolve disputes peacefully. Only after all reconciliation efforts fail does the divorce become valid both legally and religiously.

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *