27th Constitutional Amendment in Urdu: How the Bill Reshapes Judiciary & Military Power
The 27th Constitutional Amendment in Pakistan brings big changes to how the country’s courts and military work. The new bill creates a separate Federal Constitutional Court and shifts important powers away from the Supreme Court. It also gives more authority and protection to top military leaders, raising serious questions about balance of power. Supporters call it necessary reform, while critics fear it could weaken judicial independence.
(27th Constitutional Amendment Pakistan)پاکستان میں 27ویں آئینی ترمیم
پاکستان کا آئین ریاست کے تین بنیادی ستونوں ، مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے مابین ایک نہایت ہی نازک اور مقدس توازن پر قائم ہے۔ یہی آئینی توازن نہ صرف شہری حقوق کی حفاظت کرتا ہے بلکہ ریاستی طاقت کو بھی محدود کرتا ہے اور جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھتا ہے۔ اسی پس منظر میں 27ویں آئینی ترمیم کو سمجھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہ ترمیم محض ایک قانونی تبدیلی نہیں بلکہ ریاستی طاقت کے بنیادی ڈھانچے میں ایک گہرا انقلابی اثر رکھتی ہے۔ جس کو سمجھنا قانون کے طالب علموں اور عوام الناس کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
(27th Amendment) — اس آئینی ترمیم کی وضاحت
سال 2025 میں ہونے والی یہ ستائسویں آئینی ترمیم اصل میں دو بڑے حصوں پر مشتمل ہے
عدلیہ کےنظام میں وسیع تبدیلیاں
افواجِ پاکستان کے دائرۂ اختیار اور اختیارات کی نئی تنظیم
یہاں سب سے اہم اور حساس مسئلہ یہ ہے کہ 27ویں ترمیم سپریم کورٹ کے روایتی کردار اور اس کی طاقت کو محدود کرتی ہے اور ایک نئی وفاقی آئینی عدالت کو تشکیل کرتی ہے جسے آئین کی تشریح کے ضمن، وفاقی تنازعات اور آئینی درخواستوں کا واحد فورم قرار دیا جا رہا ہے۔
عدلیہ کے تنظیمی ڈھانچہ میں تبدیلیاں، سپریم کورٹ کا کردار محدود کرکے وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل اور اس ترمیم کے مطابق آئین کی تشریح اور آرٹیکل 184(3) اور 186 سے متعلق تمام اختیارات، وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات، آئینی پٹیشنز اب سپریم کورٹ کے بجائے نئی وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔
اس آئینی ترمیم کا مطلب یہ ہے کہ سپریم کورٹ اب اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی آخری نگہبان نہیں رہے گی، کیونکہ چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری اور ایگزیکٹو کا بڑھا ہوا اثر آئین پاکستان سے متصادم ہو سکتاہے۔وفاقی آئینی عدالت اب سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری صدر وزیراعظم کی ایڈوائس پر کرے گی ، چونکہ آئینی طور پر صدر پاکستان ملک کے وزیراعظم کی ایڈوائس کا پابند ہوتا ہے، لہٰذااب اصل تقرری کا اختیار ایگزیکٹو کے پاس چلا گیا اور یہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں سب سے اہم تبدیلیوں میں سے ایک ہے۔
نئی آئینی ترمیم کے بعد اب ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ منتقل کیا جا سکے گا اور اس میں متعلقہ جج کی مرضی ضروری نہیں ہوگی اور انکار کی صورت میں اس کے خلاف کارروائی بھی ہو سکتی ہے درحقیقت یہ نظام عدلیہ پر انتظامیہ کے اثرات کو بے حد بڑھا دیتا ہے۔
27th Constitutional Amendment Bill — عسکری قیادت اور ان کے اختیارات میں تبدیلیاں
سال 2025 میں ہونے والی 27 ویں ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 243 میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔
Chief of Defence Forces چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ
اس نئی آئینی ترمیم کی رو سے اب ملک کا چیف آف آرمی سٹاف طاقت کا منبع ہوگا اور آرمی چیف فضائیہ اور بحریہ پر بھی مکمل عملی اختیار رکھے گا ، یوں پاکستان میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا اور پاکستان کا آرمی چیف ’’چیف آف ڈیفنس فورسز‘‘ کہلائے گا
فوج کے پانچ ستارہ افسران کو تاحیات استثنیٰ
اس آئینی ترمیم کی رو سے اب پانچ ستارہ رینک رکھنے والے افسران جنہیں فائیو سٹار جنرلز بھی کہا جاتا ہے ، تاحیات استثنیٰ حاصل کریں گے ان کے خلاف کوئی عدالتی اور فوجداری کارروائی نہیں ہو سکے گی، یہ آئینی استثنیٰ پاکستان کی پارلیمانی جمہوریت میں پہلی بار پیش کیا گیا ہے۔
نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ
پاکستان کے حساس ترین اسٹریٹیجک اور جوہری و ایٹمی معاملات کے سربراہ بھی صرف فوج سے ہی ہوں گے، یہ اختیار آئین میں پہلی بار واضح طور پر درج کیا گیا ہے یعنی مکمل طور پر ملک کے ایٹمی اثاثوں کا اختیار پاک فوج کے سپرد کردیا گیا ہے۔
ترمیم کے بارے حکومتی اور شریک اقتدار پارٹیوں کا موقف
حکومت کے ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے قیام سے آئینی مقدمات جلد نمٹیں گے اور اس طرح سپریم کورٹ کے بوجھ میں کمی آئے گی، قومی سلامتی کے معاملات میں ایک مربوط اور مستحکم فیصلہ سازی ممکن ہوگی جبکہ دفاعی ڈھانچہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگا
آئینی ترمیم پر اپوزیشن پارٹیوں کی تنقید
اس ترمیم کو پاکستان کی اپوزیشن پارٹیاں اور بعض صحافت کے ذرائع ، پاکستان کے آئینی توازن کے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں اور اس کو جمہوری عمل کے منافی قرار دے رہے ہیں۔ وہ اس آئین تبدیلی کو عدلیہ کی آزادی پر شدید ضرب اور خدشہ قرار دے رہے ہیں۔سینئر ججز نے اسے عدالتی خودمختاری پر حملہ قرار دیا ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ کے مطابق
’’یہ عدلیہ کو کمزور کرنے اور کنٹرول میں لانے کا سیاسی آلہ ہے۔‘‘
اگرچہ پاکستان کا عدالتی نظام یہ اصول براہ راست تسلیم نہیں کرتا، لیکن آئینی ماہرین کے مطابق عدلیہ کی آزادی، آئین کی بالادستی، اختیارات کی تقسیم اور جوڈیشل ریویو ، پاکستان کے آئین کے بنیادی خدوخال ہیں۔اور 27ویں ترمیم ان بنیادی اصولوں کو متاثر کرتی نظر آتی ہے۔ جس سے بہت سے سیاسی بحرانوں کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے یوں سیاسی و عسکری طاقتوں کے مابین ایک نئی بحث چھڑنے کا خطرہ ہے
ترمیم کے ناقدین کے مطابق
یہ کیسی غیر آئینی ترمیم ہے جس میں وزیراعظم اور پارلیمنٹ احتساب کے ماتحت ہونگے لیکن پانچ ستارہ افسران آئینی استثنیٰ کے حامل ہونگے اختیارات کا جھکاؤ فوجی یونیفارم کی طرف ہونے سے یہ صورتحال ووٹ کے مقابل یونیفارم کی برتری کہلائی جا رہی ہے۔
پاکستان کے لیے اس ترمیم کا طویل المدتی اثر ہوگا اور اگر یہ ترمیم نافذ ہو جاتی ہے تو سپریم کورٹ کا تاریخی کردار تبدیل ہو جائے گا اور ایگزیکٹو کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ ہوگا، جس سے فوجی قیادت کو پہلی بار آئینی برتری ملے گی، عدلیہ کی ٹرانسفر اور تقرری کا نظام انتظامیہ کے زیرِ اثر آ جائے گا، آئینی تنازعات کا فیصلہ ایک ایسی عدالت کرے گی جس کی تقرری ایگزیکٹو کے ہاتھ میں ہوگی۔
لب لباب
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم پاکستان کے آئینی ڈھانچے کو بنیادی طور پر نئی شکل دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ ترمیم محض انتظامی تبدیلی نہیں بلکہ ایسی آئینی ازسرِنو ترتیب ہے جس کے نتیجے میں عدلیہ کی آزادی، پارلیمانی بالادستی،اور آئین کی اصل روح سب ایک نئے امتحان سے گزر سکتے ہیں۔پاکستان کی آئینی تاریخ میں یہ لمحہ ایک فیصلہ کن موڑ ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ ترمیم پاکستان کو ایک مضبوط آئینی جمہوری ریاست بنائے گی یا ریاستی طاقت کا توازن مستقل طور پر تبدیل کر دے گی۔
FAQs
1. What is the 27th Constitutional Amendment in Pakistan?
The 27th Constitutional Amendment is a 2025 legal reform that restructures Pakistan’s judiciary and military powers, creating a Federal Constitutional Court and expanding authority for top military leaders.
2. How does the 27th Amendment affect Pakistan’s Supreme Court?
It limits the Supreme Court’s traditional powers, transferring authority for constitutional disputes and petitions to the new Federal Constitutional Court.
3. What is the Federal Constitutional Court?
The Federal Constitutional Court is a new court created under the 27th Amendment to handle constitutional interpretation, federal disputes, and petitions previously managed by the Supreme Court.
4. How does the amendment change the judiciary’s structure?
Judges can now be transferred between high courts without their consent and the Federal Constitutional Court becomes the primary authority for constitutional matters.
5. How does the 27th Amendment affect Pakistan’s military leadership?
It creates the position of Chief of Defence Forces, gives the Army Chief authority over the Air Force and Navy and grants five star generals lifetime immunity from legal action.
6. Why is the 27th Amendment controversial?
Critics argue it undermines judicial independence, shifts power toward the executive and military and threatens the balance between Pakistan’s state institutions.
7. Who supports the 27th Constitutional Amendment?
The government and ruling coalition parties claim it streamlines constitutional cases, strengthens national security decision-making and modernizes military command.
8. How does it impact judicial independence?
By giving the executive increased influence over judicial appointments and transfers, the amendment reduces the Supreme Court’s autonomy and historic role as the constitution’s guardian.
9. What is the role of the Chief of Defence Forces?
The Chief of Defence Forces becomes the central authority over all branches of Pakistan’s military, controlling strategic and nuclear matters.
10. What are the long-term effects of the 27th Amendment?
It could permanently alter the balance of power between Pakistan’s judiciary, executive, and military, raising questions about democracy, parliamentary supremacy and constitutional governance.
I am practicing advocate of the High Court Multan and Legal Content Writer, writing authoritative and research-based legal content for Qanooni Rah. I specialize in Pakistani laws, legal drafting, case analysis, and public-friendly legal guides, supported by strong SEO and legal publishing skills.






