Pakistani Passport: Complete Office Process, Fees, Tracking by Token | Related Crimes and Penalties
پاسپورٹ ایک سرکاری لائسنس یا دستاویز ہے جو آپ کی شناخت اور شہریت کی تصدیق کرتی ہے یعنی آسان لفظوں میں یہ آپ کا بین الاقوامی شناختی کارڈ ہے جس کی وجہ سے کوئی بھی شہری پاکستان سے باہر کسی بھی ملک کا سفر کرسکتاہے ،کسی بھی ملک کے شہری کو کسی غیر ملک کا سفر کرنے کیلئے پاسپورٹ درکار ہوتا ہےآپ کے ملک کی حکومت آپ کو پاسپورٹ دیتی ہے تاکہ ثابت ہو سکے کہ آپ اسی ملک کے شہری ہیں،جب آپ کسی دوسرے ملک کی سرحد عبور کرتے ہیں تو آپ اپنا پاسپورٹ امیگریشن آفیسر کو دکھاتے ہیں۔
امیگریشن آفیسر آپ کے پاسپورٹ کی تفصیلات چیک کرتا ہے اور اکثر اس پر مُہر لگاتا ہے یا اسے کمپیوٹر کے ذریعے اسکین کرتا ہے تاکہ آپ کے ملک میں داخلے یا ملک سے باہر جانے کا ریکارڈ محفوظ ہو جائے۔
حکومت کی طرف سے جاری پاسپورٹ یہ ثابت کرتا ہے کہ آپ اپنے ملک واپس آنے کا قانونی حق رکھتے ہیں اور یہ وہ بنیادی دستاویز ہے جوکسی دوسرے ملک کا ویزا حاصل کرنے کے لیے ضروری ہوتی ہے۔
(Pakistani Passport)پاکستانی پاسپورٹ
حکومت پاکستان اپنے شہریوں کے بیرون ملک سفر کو ممکن بنانے اور وہاں انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے پاسپورٹ جاری کرتی ہے۔ بیرون ملک یہ واحد دستاویز ہے جو پاکستانی شہری کی شناخت کی تصدیق کرتی ہے اور اسے ملک سے باہر جانے اور واپس آنے کا قانونی حق دیتی ہے۔ذیل میں پاکستان پاسپورٹ کے حصول، اقسام، طریقہ کار، فیسوں اور قانونی تقاضوں کی مکمل تفصیلات دی گئی ہیں۔
(Types of Passport in pakistan) پاسپورٹ کی اقسام
پاکستان میں پاسپورٹ ایکٹ 1974 اور پاسپورٹ رولز 2021 کے تحت پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں اور اس وقت دو بڑی اقسام رائج ہیں، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور ای پاسپورٹ ۔
پاسپورٹ کی ذیلی اقسام
حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ چند اہم ذیلی پاسپورٹ کی اقسام درج ذیل ہیں۔
(Ordinary Passport in Pakistan) عام پاسپورٹ
یہ عام پاسپورٹ ہوتا ہے جو پاکستان کے تمام عام شہریوں کے لیے ہوتا ہے جس سے وہ بیرون ملک کا سفر کرسکتے ہیں۔
(Official passport in Pakistan) سرکاری پاسپورٹ
یہ مخصوص قسم کے پاسپورٹ ارکان پارلیمنٹ، ججز، اور سرکاری دوروں پر جانے والے افسران کے لیے ہوتا ہے اور ایک خاص پروٹوکول کا حامل ہوتاہے جو عام پاسپورٹ سے منفر د ہوتاہے۔
(Diplomatic passport in Pakistan) اعلٰی ریاستی پاسپورٹ
ریاست کے اعلیٰ عہدیداران اور سفارت کاروں کے لیے ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہوتاہے جو ایک مخصوص اور شاندار پروٹوکول کا حامل ہوتاہے یہ پاسپورٹ کی سب اقسام سے زیادہ طاقت ور ہوتا ہے اس پاسپورٹ کے حامل افراد کو کسی بھی ملک میں حکومتی سطح پر بھی خصوصی فوقیت دی جاتی ہے۔
(Emergency Travel Document Pakistan) ایمرجنسی سفری دستاویز
ایمرجنسی سفری دستاویز حکومتی سطح پر جاری ہونے والا ایک ایسا کارڈ یا ڈاکومنٹ ہوتاہے جو بیرون ملک پھنسے ہوئے تارکین وطن پاکستانیوں کی یک طرفہ واپسی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
(Validity of Pakistani Passport) پاسپورٹ کی معیاد
حکومت پاکستان کی طرف سے بننے والا پاسپورٹ عرصہ 5 سال یا 10 سال کی معیاد کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔
نوٹ: 15 سال سے کم عمر بچوں کو صرف 5 سال کی معیاد کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔
(Documents Required for Passport) پاسپورٹ کیلئے ضروری دستاویز
،اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کےلیے
نادرا سے حاصل شدہ اصل شناختی کارڈ بمعہ فوٹو کاپی
بینک چالان کی رسید یعنی فیس ادائیگی کا ثبوت
پرانا پاسپورٹ اگر پہلے بنا ہوا ہو تو اس فوٹو کی کاپی
سرکاری ملازمین کے لیے این اوسی
دہری شہریت والوں کے لیے غیر ملکی پاسپورٹ کی کاپی۔

اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کے لیے
ادا شدہ فیس کی رسید
نادرا سے جاری شدہ سمارٹ کارڈ یا ب فارم
والدین کے اصل شناختی کارڈز بمعہ کاپیاں۔
دس سال سے کم عمر بچوں کیلئے
نادرا سے جاری شدہ اصل چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ
والدین کی موجودگی بہت ضروری ہے پاسپورٹ بنواتے وقت بچے کے ساتھ والدین میں سے کسی ایک یا قانونی سرپرست کا ہونا لازمی ہے۔ اگر والدین طلاق یافتہ ہیں تو کورٹ سے جاری کردہ کسٹڈی پیپرز گارڈین سرٹیفکیٹ لانا ہوں گے۔

(Passport Process in Pakistan) پاسپورٹ بنوانے کا طریقہ کار
نئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست دہندہ کا خود پاسپورٹ آفس جانا لازمی ہے اور یہ عمل مندرجہ ذیل مراحل پر مشتمل ہے
کسٹمر سروس کاؤنٹر پر آکر، فیس کی تصدیق کروائی جاتی ہے اور تصویر بنوا کر ٹوکن حاصل کیا جاتاہے۔
ٹوکن نمبر آنے پر فنگر پرنٹس (انگوٹھے اور شہادت کی انگلیاں) یعنی بائیو میٹرک ریکارڈ کرائی جاتی ہے۔
اپنی ذاتی معلومات جیسے (نام، پتہ وغیرہ) درج کروایا جاتاہےاور اپنا ایکٹو موبائل نمبر درج کرایا جاتا ہے تاکہ ایس ایم ایس میسج آپ کو ہی مل سکے۔
ڈیٹا انٹری فارم کا پرنٹ لے کر اچھی طرح چیک کریں اور دستخط کریں یہاں یہ یاد رہے کہ اچھی طرح مطالعہ کرکے اپنی تفصیلات کی موقع پر تسلی کرلیں۔ کیونکہ ڈیٹا لاک ہونے کے بعد تبدیلی ممکن نہیں ہوتی، غلطی کی صورت میں دوبارہ فیس اور نئے سرے سے پراسس سے گزرنا پڑتا ہے۔
اگلے مرحلے میں بلیک لسٹ اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے کلیئرنس لی جاتی ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپ کا انٹرویو کرے گا اور اس کے بعد پاسپورٹ کے بننے کا عمل شروع ہوجاتا ہے ۔
پاسپورٹ کی وصولی
پاسپورٹ دفتر کی فراہم کردہ کمپیوٹرائزڈ پرچی پر پاسپورٹ وصول کرنے کی مقررہ تاریخ درج ہوتی ہے لہذا مقررہ تاریخ پر پر ٹوکن دکھا کر پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں۔پاسپورٹ دفتر کے عملے کی عموما یہ شرط ہوتی ہے کہ پاسپورٹ کا مالک خود ہی پاسپورٹ وصول کرے تاہم بعض دفاتر میں درخواست گزار کا اصل شناختی کارڈ اور اصل سلپ دکھا کر ، خاندانی رشتہ دار بھائی یا ماں باپ بھی پاسپورٹ وصول کرسکتے ہیں۔
(e Passport in Pakistan) ای پاسپورٹ سسٹم
حکومت نے اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے آن لائن پورٹل بھی متعارف کروایا ہے۔ یہ سہولت نئے سرے سے پاسپورٹ بنوانے کے لیے نہیں ہے سوائے بیرون ملک پیدا ہونے والے بچوں کے، بلکہ یہ درج ذیل مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتی ہے
(Passport Renewal Pakistan) پاسپورٹ کی تجدید
پاکستان میں اس قانونی دستاویز کی تجدید درج ذیل صورتوں میں کی جاتی ہے جیسے
پاسپورٹ گم ہو جانے پر ، خراب ہونے یا صفحات ختم ہونے کی صورت میں دوبارہ اجراء
پاسپورٹ کی معیاد ختم ہوجانے پر اجراء
شادی شدہ خواتین کے نام/شوہر کے نام میں تبدیلی یا پیشے کی تبدیلی کی صورت میں اجراء
نوزائیدہ بچوں (2 سال تک کی عمر) کا پہلا پاسپورٹ یا صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے
(How to make a passport online Pakistan) پاسپورٹ آن لائن بنانے کا طریقہ
پاکستانی پاسپورٹ کو آن لائن درج ذیل طریقے سے اپلائی کیا جا سکتا ہے ،
آفیشل ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنائیں
کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ سے فیس ادا کریں
مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کریں
اور پراسس کو مکمل کریں ، آن لائن ادا کی گئی فیس ناقابل واپسی ہے۔
(Urgent Conversion fees passport) عام پاسپورٹ سے ارجنٹ پاسپورٹ میں تبدیلی
اگر آپ نے نارمل پاسپورٹ کی درخواست دی ہے اور آپ کا ارادہ ارجنٹ پاسپورٹ بنوانے کا بن جاتا ہے تو آپ آن لائن فیس کا فرق ادا کر کے اسے “ارجنٹ” میں تبدیل کر سکتے ہیں جس آپ کو اپنا پاسپورٹ جلدی مل سکتاہے۔
(Passport Fee in Pakistan) پاسپورٹ فیس
پاکستان میں عام اور فاسٹ ٹریک فیس جو کہ مورخہ 8 مئی سال 2024 سے نافذ العمل ہے جو کہ درج ذیل ہے۔

(Passport Delivery Time in Pakistan) پاسپورٹ کی ڈیلیوری کا دورانیہ
پاسپورٹ کی تیاری اور ڈلیوری کا وقت درج ذیل ہے
فاسٹ ٹریک پاسپورٹ
دو کاروباری دنوں میں دستیاب ہو جاتا ہے (صرف مخصوص شہروں میں)۔
ارجنٹ پاسپورٹ
پانچ کاروباری دن میں دستیاب ہو جاتا ہے
نارمل پاسپورٹ
اکیس کاروباری دن میں دستیاب ہوجاتا ہے ،کورئیر کا وقت اس کے علاوہ ہے
(Passport Offices in Pakistan) پاکستان میں پاسپورٹ کے دفاتر
پاکستان میں پاسپورٹ کا نظام ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تحت چلتا ہے۔ ملک بھر میں مختلف ریجنل پاسپورٹ آفس اور ایکسپریس پاسپورٹ آفس اس کام کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔
بڑے شہروں میں یہ مرکزی دفاتر اکثر صبح سے لے کر رات گئے تک طویل شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اسلام آباد کا اور لاہور کا گارڈن ٹاؤن آفس دن کے چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن خدمات فراہم کرتے ہیں۔دیگر اہم پاسپورٹ دفاتر میں شامل ہیں راولپنڈی کا دفتر (ریلوے ورکشاپ روڈ، گنج منڈی کے قریب)
فیصل آباد کا دفتر (جیل روڈ، الائیڈ ہسپتال کے سامنے)
ملتان کا دفتر (پاسپورٹ آفس نزد مدنی چوک الفلاح مارکیٹ، نیو ملتان ۔)
بہاولپور کا دفتر (سوار محمد حسین روڈ، ماڈل ٹاؤن اے)
یہ بڑے شہروں کے دفاتر تمام اقسام کی پاسپورٹ درخواستوں جیسے نارمل، ارجنٹ، اور فاسٹ ٹریک کی پروسیسنگ کے اہم مراکز ہیں۔بڑے ریجنل پاسپورٹ دفاتر کے علاوہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے سہولت بڑھانے کے لیے پاسپورٹ پروسیسنگ کاؤنٹرز قائم کیے ہیں۔ یہ کاؤنٹرز اکثر نادرا میگا سینٹرز کے اندر یا مختلف تحصیل اور ضلع کی سطح پر بنائے جاتے ہیں۔
ایسے ہی چھوٹے دفاتر اور کاؤنٹرز جہانیاں، ڈسکہ، سمندری (فیصل آباد) ،خانپور اور مختلف چھوٹی تحصیلوں میں بھی موجود ہیں، یہ حکومتی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد تمام اضلاع اور آبادی والے بڑے تحصیل علاقوں میں پاسپورٹ دفاتر قائم کرنا ہے۔
یہ تحصیل اور ضلعی سطح پر قائم سہولیات کی رسائی میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں، جس سے چھوٹے علاقوں کے لوگ اپنے مشینی پاسپورٹ کے لیے ضروری بائیو میٹرک اور دستاویزی مراحل اپنے گھر کے قریب مکمل کر سکتے ہیں۔
(Passport Office Timings in Pakistan) پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار
پاکستان میں پاسپورٹ دفاتر کے سرکاری اوقات کار عموماً مقررہ شیڈول کے مطابق ہوتے ہیں۔
درخواست کی وصولی اور پراسیسنگ کا وقت پیر سے جمعرات تک صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک ہوتا ہے، جبکہ جمعہ کے روز یہ وقت صبح 9:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہے۔
(Passport Tracking Pakistan by Token Number Online) پاسپورٹ کو ٹوکن نمبر کے ذریعے ٹریک کرنے کے لیے
پاسپورٹ کی سرکاری ویب سائٹ یا متعلقہ پورٹل پر جائیں۔ وہاں “پاسپورٹ ٹریکنگ” والے حصے کو کھولیں، اپنا ٹوکن نمبر درج کریں (جو بیرونِ ملک درخواستوں میں اکثر 5010 سے شروع ہوتا ہے) اور سبمٹ پر کلک کریں۔
اگر آپ نے درخواست کے وقت درست معلومات فراہم کی تھیں تو آپ کو 9988 نمبر سے ایس ایم ایس کے ذریعے یا ای میل پر تازہ معلومات موصول ہو جائیں گی۔
(Crimes Related to Passport in Pakistan) پاسپورٹ سے متعلق جرائم اور سزائیں
پاسپورٹ ایکٹ 1974 کے تحت غلط بیانی یا دھوکہ دہی سنگین جرم ہے،مندرجہ ذیل جرائم پر 3 سال قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں
غلط بیانی سے پاسپورٹ حاصل کرنا یا حقائق چھپانا۔
پاسپورٹ پر جعل سازی کرنا یا کسی اور کا پاسپورٹ استعمال کرنا۔
ایک سے زائد پاسپورٹ رکھنا (بغیر پرانا منسوخ کروائے)۔
پاسپورٹ ٹریفکنگ (خرید و فروخت) میں ملوث ہونا۔
طلب کیے جانے پر پاسپورٹ واپس نہ کرنا۔
(Helpline 9988 passport tracking) رابطہ اور ٹریکنگ
پاکستان سے اپنے موبائل سے 9988 پر ایس ایم ایس کر کے پاسپورٹ کا کرنٹ اسٹیٹس جان سکتے ہیں۔
051ہیلپ لائن نمبر:-777-344-111۔
dg@dgip.gov.pk :ای میل شکایات کے لیے
mrponline@dgip.gov.pk : آن لائن پاسپورٹ کے مسائل کے لیے
یہ تمام معلومات شہریوں کو باخبر رکھنے کے لیے ہیں تاکہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں اور ذمہ دار شہری کے طور پر پاسپورٹ کے قوانین کا احترام کریں۔
لب لباب
پاکستانی پاسپورٹ صرف سفر کا اجازت نامہ نہیں بلکہ دنیا میں پاکستانی شہری کی قانونی شناخت اور ریاستی تحفظ کی علامت ہے۔ حکومت نے اسے جدید تقاضوں کے مطابق مشین ریڈ ایبل اور ای-پاسپورٹ کی صورت میں مزید آسان اور محفوظ بنا دیا ہے۔پاسپورٹ کے لیے دفتر جانا لازمی ہے، جبکہ تجدید، ترمیم یا گمشدہ پاسپورٹ کے لیے آن لائن سہولت بھی دستیاب ہے۔ پانچ یا دس سال کی میعاد اور نارمل، ارجنٹ یا فاسٹ ٹریک سروس کے انتخاب سے شہری اپنی ضرورت کے مطابق فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
FAQs
1.What is the fee for a 5-year passport in Pakistan?
ANSWER: The fee for a 5-year, 36-page Normal passport is currently Rs. 4,500.
2.What is the fee for a 10-year passport in Pakistan?
ANSWER: The fee for a 10-year, 36-page Normal passport is currently Rs. 6,700.
3.How much is the urgent passport fee in Pakistan?
ANSWER: The fee for a 5-year, 36-page Urgent passport is Rs. 7,500.
4.What is the delivery time for an Urgent passport?
ANSWER: The delivery time for an Urgent passport is typically 5 working days.
5.How long does a Normal passport take?
ANSWER: A Normal passport is delivered within approximately 21 working days.
6.What is the Fast Track passport fee and time?
ANSWER: The Fast Track fee for a 5-year, 36-page passport is Rs. 12,500, with delivery in 2 working days.
7.How can I check my Pakistani passport status?
ANSWER: You can check your status online using your Token Number on the official DGI&P website (dgip.gov.pk) or via SMS on 9988.
8.What documents are required for passport renewal in Pakistan?
ANSWER: A valid Original CNIC/NICOP, the original old passport and the e-Payment confirmation are required.
9.Which cities have an Executive Passport Office (EPO)?
ANSWER: EPOs (and 24/7 facilities) are available in major cities like Islamabad, Lahore, Karachi, Rawalpindi, Faisalabad and Multan.
10.How to apply for a new passport in Pakistan?
ANSWER: You must visit a Regional Passport Office (RPO) with your original CNIC/CRC, pay the fee and complete the biometric and data entry process.
11.Can I check my passport status online using only my CNIC number?
ANSWER: Yes, You can check your passport status online using just your CNIC number through the official DGIP passport tracking system.
I am practicing advocate of the High Court Multan and Legal Content Writer, writing authoritative and research-based legal content for Qanooni Rah. I specialize in Pakistani laws, legal drafting, case analysis, and public-friendly legal guides, supported by strong SEO and legal publishing skills.






