How to Conduct Property Verification Before Buying in Pakistan (2026)
پاکستان میں زرعی یا سکنی جائیداد کی خریدوفروخت ایک خاندان یا فرد واحد کے اہم فیصلوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس کو ایک اثاثہ تصور کیا جاتاہے، تاہم، بغیر پراپرٹی ویریفیکیشن تصدیق شدہ یا جعلی جائیداد کی خرید و فروخت کی وجہ سے پیدا ہونے والے قانونی تنازعات اور مالی نقصانات عام ہیں، اورجائیداد یا پلاٹ کے تنازعات میں سے تقریباً 30 فیصد سے زائد معاملات جعلی، نامکمل یا غیر تصدیق شدہ دستاویزات کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔
ریاست پاکستان میں جائیداد کے تنازعات اب بھی سول مقدمات کا بڑا حصہ ہیں جو کہ ایک بہت بڑا بوجھ ہیں، 2024 سے لے کر 2026 کے اوائل تک، پاکستان میں زمین اور جائیداد کے کیسز کے نظام میں اہم مگر پیچیدہ تبدیلیاں دیکھنے کو ملی ہیں۔ سپریم کورٹ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے دور میں ایک دہائی بعد پہلی بار کیسز کے بیک لاگ کو کم کیا، لیکن ضلعی عدالتیں ابھی بھی تقریباً 19 لاکھ مقدمات سے دباؤ میں ہیں، جن میں سے تقریباً 64 فیصد مقدمات زمین سے متعلق ہیں۔
حکومت اور عدلیہ کے پراپرٹی ویریفیکیشن کے متعلقہ چند اہم اقدامات
مخصوص عدالتوں کا قیام: اوورسیز پاکستانی پراپرٹی ایکٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے زمین کے کیسز تیز رفتاری سے ویڈیو لنک کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔
پنجاب لینڈ پروٹیکشن ایکٹ: لینڈ پروٹیکشن ایکٹ بھی نافذ کیا گیا، جس کا مقصد زمین کے تنازعات کو عدالتوں سے ایگزیکٹو کمیٹیوں کے حوالے کرنا تھا، لیکن یہ قانون ابھی بھی عدالتوں میں چیلنجز کا شکار ہے۔

مزید براں، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور متبادل تنازعہ حل مراکز کے قیام سے شفافیت بڑھی اور مقدمات کا حل 30 سے 60 دن میں ممکن ہوا۔ لیکن ریکارڈز کو ڈیجیٹل کرنے کے عمل کے بعد نئے کیسز میں اضافہ بھی ہوا، کیونکہ شہری اپنے زمین کے ریکارڈز میں چھوٹے یا بڑے تضادات درست کروانے کے لیے عدالتوں میں جانے لگے۔
جائیداد کے تنازعات کی بنیادی وجوہات
ڈبل الاٹمنٹ
جعلی فائل سسٹم
غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز
پاور آف اٹارنی کے غلط استعمال
ریونیو ریکارڈ میں تضادات
جائیداد کے معاملات درج ذیل بنیادی قوانین کے تحت چلتے ہیں
ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882
رجسٹریشن ایکٹ 1908 (ترمیم شدہ اطلاق)
لینڈ ریونیو ایکٹ
پاور آف اٹارنی ایکٹ 1882
سال 2026 میں حکومت نے ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ اور ٹیکس شفافیت پر مزید سختی کی ہے، اس لیے اب دستاویزی تصدیق پہلے سے زیادہ اہم ہو چکی ہے۔
پراپرٹی کا بیعانہ ادا کرنے سے پہلے لازمی قانونی نکات
جائیداد کو خریدنے سے پہلے بیعانہ دینے سے متعلقہ چند چیزوں کا خیال انتہائی ضروری ہے جیسے
جائیداد یا مکان کا مکمل اور صاف ٹائٹل کا ہونا بہت ضروری ہے۔
ملکیت کی منتقلی کا سلسلہ بغیر کسی خلا کے ہوناچاہیے۔
اگر کسی مرحلے پر غیر رجسٹرڈ معاہدہ ہو تو خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
رجسٹرڈ سیل ڈیڈ کی تصدیق بہت ضروری ہے
سال 2026 میں کئی اضلاع میں بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی جا چکی ہے۔
محکمہ مال کے رجسٹری آفس سے آن لائن ویریفکیشن ضروری ہے۔
ریونیو ریکارڈ میں انتقال کا اندراج ضروری ہے
صرف رجسٹری کا ہونا ہی کافی نہیں بلکہ انتقال درج نہ ہو تو قانونی ملکیت نامکمل سمجھی جاتی ہے۔
عدالتی کیس کی جانچ پڑتال بہت ضروری ہے کہیں اس زمین یا پلاٹ کے متعلقہ کوئی عدالتی قانونی کاروائی زیر سماعت تو نہیں
بینک میں جائیداد کے رہن یعنی مورٹگیج کے متعلقہ تصدیق کا ہونا بہت ضروری ہے
بینک کے ڈیفالٹر ہونے کا ثبوت بینک سے لینا ضروری ہے۔
متعلقہ اتھارٹی کا این او سی لینا ضروری ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر کا فائلر اسٹیٹس اور ودہولڈنگ ٹیکس چیک کریں۔
لیز شدہ جائیداد کے بارے مکمل تدابیر
پاکستان میں لیز شدہ جائیداد خریدتے وقت ہر مرحلے پر احتیاط ضروری ہے۔ آج کے دور میں بائیومیٹرک ٹرانسفر کی تصدیق لازمی ہو گئی ہے، اور یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ آن لائن پورٹل پر موجود ڈیجیٹل ریکارڈ، فزیکل فائل کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتا ہو۔
پاور آف اٹارنی کے معاملے میں قانونی احتیاطی اصول انتہائی اہم ہیں۔ سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے مطابق، غیر رجسٹرڈ پاور آف اٹارنی کے ذریعے جائیداد کی فروخت کوانتہائی خطرناک قرار دیا ہے، جبکہ اسپیشل پاور آف اٹارنی کو واضح اور محدود مقاصد کے لیے لکھنااور لازمی ہے۔ بیرون ملک مالکان کے لیے قونصل خانے سے تصدیق شدہ ہونا چاہیے، اور یاد رہے کہ جائیداد مالک کی وفات کے بعد پاور آف اٹارنی فوری طور پر ختم ہو جاتی ہے لہذا ایسے معاملات میں عدالتیں سخت جانچ کرتی ہیں۔
اس سال نئے فراڈ رجحانات بھی سامنے آئے ہیں، جن میں آن لائن جعلی فائل کلچر فراڈ یعنی صرف فائل بیچ کر زمین نہ دینا، اور اوورسیز پاکستانیوں کو دھوکہ دینے والی اسکیمیں شامل ہیں۔ اس لیے ہر سرمایہ کار کو محتاط رہنا ضروری ہے۔
پنجاب میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذریعے حاصل کی جانے والی ڈیجیٹل فردِ ملکیت کو اب زیادہ مستند سمجھا جاتا ہے، تاہم موقع پر جا کر عملی تصدیق کرنا پھر بھی ضروری ہے۔ اسلام آباد میں کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی الیکٹرانک خدمات کو مزید مؤثر اور فعال بنایا گیا ہے۔ اسی طرح سندھ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے عمارت کی منظوری اور نقشہ بندی کی آن لائن توثیق لازمی کرنی چاہیے۔ خیبر پختونخوا میں محکمہ مال کے آن لائن پورٹل پر ریکارڈ دستیاب ہے، لیکن مکمل اور تسلی بخش جانچ پڑتال کرنا ناگزیر ہے۔
جائیداد کے مقدمات اور تنازعات پہلے کی نسبت کہیں زیادہ تکنیکی اور پیچیدہ ہو چکے ہیں۔ اب معاملات صرف کاغذات تک محدود نہیں رہے بلکہ بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل، ڈیجیٹل ریکارڈ میں تضادات، منی لانڈرنگ قوانین کے تحت مالیاتی چھان بین، اور بینک فنانسنگ کی قانونی شرائط جیسے امور بھی شامل ہو گئے ہیں۔ معمولی سی غلطی بھی کروڑوں روپے کے نقصان یا طویل عدالتی کارروائی کا سبب بن سکتی ہے۔
لب لباب
محفوظ جائیداد خریداری کے لیے مکمل دستاویزات کی جانچ، رجسٹرڈ سیل ڈیڈ اور انتقال کی تصدیق، آن لائن اور موقع پر پراپرٹی ویریفکیشن، این او سی اور ٹیکس کی تعمیل لازمی ہے۔ سب سے بڑھ کر، مستندوکیل کی رہنمائی اختیار کریں، یاد رکھیں، درست تحقیق جائیداد کو محفوظ سرمایہ بناتی ہےورنہ یہی سرمایہ عدالتی بوجھ بھی بن سکتا ہے۔
I am practicing advocate of the High Court Multan and Legal Content Writer, writing authoritative and research-based legal content for Qanooni Rah. I specialize in Pakistani laws, legal drafting, case analysis, and public-friendly legal guides, supported by strong SEO and legal publishing skills.






