intellectual property rights meaning in urdu
|

Intellectual Property Meaning in Urdu: Laws, Rights and Case Studies

Intellectual Property (IP) serves as the cornerstone of innovation, creativity, and economic growth in Pakistan, empowering creators, businesses, and inventors to protect their original ideas and flourish in a competitive landscape. This article explores the meaning of intellectual property, emphasizing its role in safeguarding copyrights, trademarks, patents, and industrial designs under Pakistan’s legal framework. Learn how the Intellectual Property Organization of Pakistan (IPO-Pakistan) and the Intellectual Property Owners Association collaborate to enforce rights, streamline registration processes, and foster a culture of innovation

انٹلیکچوئل پراپرٹی(Intellectual Property)جسے اردو  میں ذہنی یا تخلیقی ملکیت بھی کہا جاتا ہے  سے مراد وہ قانونی حقوق ہیں جو تخلیق کاروں اور موجدوں کو ان کے منفرد کاموں اور ایجادات  پر دیے جاتے ہیں، جن میں پیٹنٹ، ٹریڈ مارک، کاپی رائٹ اور تجارتی راز شامل ہیں۔ پاکستان میں انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (IPO-Pakistan) جو کہ حکومت پاکستان کا ایک قائم کردہ ادارہ ہے  ان حقوق کے تحفظ اور رجسٹریشن کا انتظام کرتا ہے۔

what is ip intellectual property, what is intellectual property rights

انٹلیکچول پراپرٹی  (Intellectual Property Meaning in Urdu)

انٹلیکچوئل پراپرٹی سے مراد وہ خصوصی حقوق ہیں جو تخلیق کاروں اور موجدوں کو ان کے کاموں پر دیے جاتے ہیں۔ اس میں کسی نئی ایجاد کے لیے)، ٹریڈ مارک (برانڈ کی شناخت کے لیے)، کاپی رائٹ (ادبی اور فنکارانہ کاموں کے لیے) اور تجارتی خاص راز شامل ہیں۔دراصل یہ ایک ایسا قانونی حق ہے جو کسی فرد یا ادارے کو اس کی تخلیقی، علمی یا سائنسی کاوشوں پر دیا جاتا ہے۔ یہ حق اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جس شخص نے کوئی نیا آئیڈیا، تخلیق یا ایجاد کی ہو، اسے قانونی تحفظ حاصل ہو تاکہ کوئی دوسرا شخص اس کا غلط استعمال نہ کر سکے۔ عموماً جب پراپرٹی کا ذکر کیا جاتا ہے تو ذہن میں زمین، گاڑی یا مکان جیسے مادی اثاثے آتے ہیں، لیکن دانشورانہ ملکیت اس سے مختلف ہے کیونکہ یہ ذہنی کاوشوں کا ثمر ہے، جیسے کتابیں، پینٹنگز، لوگوز، سافٹ ویئر یا سائنسی ایجادات وغیرہ۔

انٹلیکچول پراپرٹی  حقوق        (Intellectual Property Rights Meaning in Urdu)

اردو میں انٹلیکچوئل پراپرٹی کا مطلب  ذہنی ملکیت کے ہیں اس کا مطلب ہے کہ کسی فرد یا ادارے کے تخلیقی خیالات، ایجادات اور تخلیقات ان کا قانونی حق ہوتا ہے۔جیسے اگر کوئی طبی کمپنی اپنی کسی خاص بیماری کی دوائی کو ایجاد کرتی ہے تو وہ ایجاد، اس کی ترکیب اور بنانے کا طریقہ اس کمپنی کا اثاثہ و ملکیت ہوتے ہیں جسے اس کمپنی کی اجازت کے بغیر نہ کوئی اس جیسی بنا سکتا ہے نہ اس جیسا برانڈ نام،لوگو  یعنی ڈیزائن  یا نقل تیار کرسکتا ہے، اس کی دیگر مثالوں میں جیسے کسی مصنف کا لکھا ہوا کوئی مضمون یا کتاب اس مصنف کی ملکیت اور اس کا اثاثہ ہوتی ہے جسے کوئی دیگر نقل نہیں کرسکتا اگر وہ ایسا کرتا ہے تو وہ جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

Types of Intellectual Property Rights مختلف اقسام    

پاکستان میں تخلیقی یا منفرد ملکیت کو بنیادی طور پر چار اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔

 (What is Trademark in Urdu) ٹریڈ مارک

ٹریڈ مارک کسی کمپنی یا پروڈکٹ کی پہچان ہوتا ہے، جو عام طور پر ایک لوگو،ڈیزائن، لفظ یا علامت کی شکل میں ہوتا ہے۔ یہ صارفین کو بتاتا ہے کہ یہ پروڈکٹ کس کمپنی  کی ملکیت ہے، اور اسے دیگر مصنوعات سے ممتاز کرتا ہے۔ مثال کے طور پر سلطان گھی ملز،چئیرمین لٹھا،ہمدرد وقف پاکستان اور کوکا کولا کے لوگوز ٹریڈ مارک یا  کمپنی  لوگوسے جانے جاتے ہیں۔

 (What is Copyright in Urdu) کاپی رائٹ

کاپی رائٹ ان تخلیقی کاموں کوتحفظ فراہم کرتا ہے جو فن، ادب یا موسیقی سے متعلق ہوں۔ یہ کسی کتاب، فلم، ویڈیو، یا پینٹنگ کا قانونی حق ہوتا ہے، تاکہ تخلیق کار کی اجازت کے بغیر کوئی دوسرا اس کام کو استعمال یا نقل نہ کر سکے یا اس جیسی نہ بنا سکے۔

(What is Design in Urdu) ڈیزائن

ڈیزائن سے مراد کسی پروڈکٹ کی ظاہری شکل، ساخت اوربناوٹ ہے۔ جیسے کسی موبائل فون یا گاڑی کا ظاہری خاکہ، اس کے بٹنوں کی ترتیب اور مجموعی شکل و صورت۔ یہ صنعتی ڈیزائن کا حصہ ہوتا ہے اورادارے کی طرف سے  اسےبار بار بنایا جا سکتا ہے۔

(Patent in Intellectual Property Rights Urdu) پیٹنٹ

پیٹنٹ کسی ایجاد کے اندرونی تکنیکی ساخت اور سائنسی طریقہ کار کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ یہ اس میکانزم کو محفوظ بناتا ہے جو کسی مشین، دوائی یا سائنسی عمل میں استعمال ہوتا ہے۔ پیٹنٹ کی مدت عام طور پر 20 سال ہوتی ہے، جس کے بعد یہ ایجاد عوامی اثاثہ بن جاتی ہے۔

Intellectual Property Owners Association انٹلیکچوئل پراپرٹی  مالکان کی تنظیم

 تخلیقی  ملکیت کے  مالکان کی انجمن یعنی تنظیم  ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو ان کمپنیوں اور افراد کی نمائندگی کرتی ہے جو اپنی مخصوص ایجادانہ ملکیت رکھتے ہیں۔ یہ  آرگنائزیشن دنیا بھر میں، بشمول پاکستان، پالیسیوں پر اثر انداز ہونے اور دانشورانہ ملکیت کے قوانین کے نفاذ میں مدد فراہم کرتی ہے۔

Intellectual Property Organization of Pakistan

The Intellectual Property Organization of Pakistan (IPO-Pakistan) is the official government body responsible for registering, regulating, and protecting intellectual property rights in Pakistan, including patents, trademarks, and copyrights, to promote innovation and safeguard creators’ rights.

  پاکستان میں انٹلیکچوئل پراپرٹی  آرگنائزیشن دراصل ایک سرکاری ادارہ ہے جو تیزی سے نمو پاتی دنیا کےرحجانات  کو مدنظر رکھتے ہوئے جدت کوفروغ دینے  اور تخلیقی کام کرنے والوں کے حقوق کا تحفظ کیلئے پنٹنٹ،ٹریڈمارک اور کاپی رائٹس کو رجسٹر کرنے اور ان کو ایک نظام میں  ڈالتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کا ذمہ دار ادارہ ہے۔

World Intellectual Property Organisation عالمی ادارہ

عالمی ادارہ برائےانٹلیکچوئل پراپرٹی جو کہ اقوامِ متحدہ کا ایک ادارہ ہے جو دنیا بھر میں تخلیقی ملکیت کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے کام کرتا ہے۔ یہ ادارہ بین الاقوامی سطح پر دانشورانہ املاک کے معیارات طے کرتا ہے، ممالک کو مضبوط قانونی نظام بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور تنازعات کے حل میں معاونت کرتا ہے تاکہ عالمی سطح پر جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔

Intellectual Property Rights حقوق

تخلیقی ملکیت کے حقوق  مالکان کو ان کے کام کے غیر قانونی استعمال سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ پاکستان میں یہ حقوق پیٹنٹ آرڈیننس 2000، کاپی رائٹ آرڈیننس 1962 اور ٹریڈ مارک آرڈیننس 2001 کے تحت دیے جاتے ہیں۔

Importance and benefits of intellectual property اہمیت اور فوائد

تخلیقی  ملکیت کا بنیادی مقصد تخلیق کار کو اس کا جائز حق دینا اور اسے اس کی تخلیق سے مالی اور اخلاقی فوائد دلوانا ہے۔ یہ نہ صرف انفرادی ترقی کا ذریعہ ہے بلکہ معاشی ترقی، اختراعات اور تحقیق کو بھی فروغ دیتا ہے۔ اگر تخلیق کردہ  ملکیت محفوظ نہ ہو تو تخلیق کاروں کی حوصلہ شکنی ہو گی اور ایجادات کا عمل رک جائے گا۔

How to protect intellectual property? اپنے اثاثہ کی حفاظت

پاکستان میں دانشورانہ ملکیت کا تحفظ حاصل کرنے کے لیے متعلقہ ادارہ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان  ہے، جو ٹریڈ مارک، کاپی رائٹ اور پیٹنٹ کی رجسٹریشن اور تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔ رجسٹریشن کے بغیر صرف آئیڈیا رکھنے سے کوئی حق حاصل نہیں ہوتا، بلکہ آپ کو اپنی تخلیق کو قانونی طور پر رجسٹر کروانا ضروری ہوتا ہے۔جس سے تخلیق یا ایجاد قانونی طریقے سے محفوظ رہتی ہے۔

Case Law Intellectual Property Rights کیس لاز

پاکستان میں انٹلکچوئل پراپرٹی کے متعلقہ چند اہم کیس لاء درج ذیل ہیں جن کا مطالعہ کرنے سے اس پراپرٹی کی اہمیت اور قانونی تحفظ کا بہتر انداز میں پتہ چلتا ہے۔

Shire Biochem VS BIOCARE ادویاتی کمپنیوں کے مابین

ادویات بنانے والی ایک  بین الاقوامی کمپنی (گلیکسو اسمتھ کلائن) جی ایس کے نے بایوکیئر کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور لیمی ووڈین کی تیاری اور فروخت کو تخلیقی ملکیت کے حق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ابتدائی سماعت میں عدالت نے عبوری حکم جاری کیا اور بایوکیئر کو لیمی ووڈین بنانے اور فروخت کرنے سے روک دیا۔

بایوکیئر نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا تیاری کا طریقہ مختلف ہے اور ان پرانے پیٹنٹ کی مدت ختم ہو چکی ہے، مزید یہ کہ سرکاری منصوبے کے تحت ہیپاٹائٹس بی کی دوائی فراہم کرنے کے لیے انہیں اجازت دی جائے۔

ہائی کورٹ نے عبوری حکم برقرار رکھتے ہوئے بایوکیئر کو سرکاری فراہمی کی مشروط اجازت دی، جس کے لیے انہیں بینک ضمانت جمع کروانے کا حکم دیا گیا۔

ہائی کورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ بایوکیئر کے تیار کردہ دوا کو لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوایا جائے تاکہ تیاری کے طریقے کی تصدیق ہو سکے۔

سپریم کورٹ نے مکمل دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا اور بایوکیئر کی اپیل مسترد کر دی۔

مقدمے کا لب لباب

یہ مقدمہ پاکستان میں تخلیقی ملکیت کے تحفظ کی ایک اہم نظیر ثابت ہوا جس میں عدالت نے یہ واضح کیا کہ کسی بھی ایجاد یا دوا کے پیٹنٹ کے تحفظ کے لیے مکمل عدالتی کارروائی ناگزیر ہے۔ عدالت نے اختراع کے حق اور عوامی مفاد کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے، عوامی صحت کے تقاضوں کو بھی پیش نظر رکھا۔ اس فیصلے نے پاکستان میں دانشورانہ ملکیت کے تحفظ اور عدالتی عمل میں شفافیت اور غیر جانبداری کا عملی مظاہرہ کیا۔

 SANOFI VS ZAFA Pharmaceuticals مشہور ادویاتی کمپنیوں کا کیس

مشہور ادویہ ساز کمپنی سانوفی  فارماسیوٹیکلز نے زافا فارماسیوٹیکلز کے خلاف مقدمہ دائر کیا جس میں الزام لگایا گیا کہ زافا ،ادویاتی فارمولا کلوپیڈوگرل کی تیاری اور فروخت میں ملوث ہے، جو سانوفی کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی ہے۔

زافا نے مؤقف اختیار کیا کہ سانوفی کا پیٹنٹ پہلے ہی ختم ہو چکا ہے اور زافا اس دوا کی تیاری یا درآمد میں ملوث نہیں ہے۔

زفا نے مزید کہا کہ پیٹنٹ آرڈیننس 2000 کے تحت پاکستان میں کلوپیڈوگرل کی تیاری اور درآمد پر کوئی پابندی نہیں ہے کیونکہ یہ دوسرے اداروں کے ذریعے اپنی ایجاد اور فارمولے کے تحت تیار کی جا رہی ہے۔

دوران سماعت فریقین کو معلوم تھا کہ 2014 میں پیٹنٹ کی مدت ختم ہو جائے گی، جس کے بعد مقدمہ بے اثر ہو جائے گا۔

بالآخر، عدالت نے مقدمہ کو غیر مؤثر قرار دے کر خارج کر دیا اور کہا کہ جب پیٹنٹ کی مدت ختم ہو جائے تو قانونی چارہ جوئی کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔

 مقدمے کا لب لباب

یہ مقدمہ پاکستان میں ایجادی  ملکیت کے تحفظ کے قانونی اصولوں کو واضح کرتا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ پیٹنٹ کی خلاف ورزی کے لیے ٹھوس ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے اور صرف الزامات کی بنیاد پر کسی فریق کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ مزید یہ کہ اگر کسی پیٹنٹ کی مدت ختم ہو جائے تو اس کے بعد اس پر کوئی حق دعویٰ باقی نہیں رہتا۔ اس فیصلے سے پاکستان میں تخلیقی ملکیت کے دعووں میں ثبوت کی اہمیت اور قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد کا اصول مضبوط ہوا۔

Khawaja Tahir Jamal VS AR Rehman Glass شیشہ ساز فیکٹریوں کا کیس

  • خواجہ طاہر جمال نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شیٹ گلاس بنانے کے لیے فلوٹ گلاس ٹیکنالوجی میں ایک نئی اختراع (ایجاد) کی ہے، جس پر انہیں پیٹنٹ دیا گیا ہے۔
  • خواجہ طاہر جمال نے مؤقف اختیار کیا کہ اے آر رحمان گلاس نے ان کی اختراع شدہ ٹیکنالوجی کو چوری کرکے اپنی فلوٹ گلاس فیکٹری قائم کی ہے، جو کہ پیٹنٹ کی خلاف ورزی ہے۔
  • اے آر رحمان گلاس نے دفاع میں کہا کہ یہ ٹیکنالوجی پہلے سے موجود تھی اور خواجہ طاہر جمال نے یہ پیٹنٹ دھوکہ دہی سے حاصل کیا ہے۔ مزید کہا کہ یہ پیٹنٹ برطانیہ کے ایک پرانے پیٹنٹ کی نقل ہے، اس لیے یہ نیا اور منفرد نہیں ہے۔
  • لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس حمید علی شاہ نے فیصلہ دیا کہ خواجہ طاہر جمال کا پیٹنٹ قانونی طور پر حاصل کیا گیا اور پاکستان میں اس پیٹنٹ کے تحت انہیں مکمل تحفظ حاصل ہے۔
  • عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ جب قانون کسی حق کو پیدا کرتا ہے تو اس حق کے تحفظ کے لیے فراہم کردہ قانونی راستے پر ہی عمل کیا جائے گا۔
  • عدالت نے یہ اصول بھی واضح کیا کہ پاکستانی پیٹنٹ کا تحفظ صرف پاکستان کی حدود میں ہوتا ہے اور کسی دوسرے ملک میں دیا گیا پیٹنٹ خود بخود پاکستان میں قابلِ قبول نہیں ہوتا۔
  • عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ پیٹنٹ 1993 میں جاری ہوا تھا اور کئی سال تک اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا، جس سے اس کی حیثیت مزید مضبوط ہوئی۔
  • عدالت نے خواجہ طاہر جمال کے حق میں عبوری حکم امتناع جاری کیا اور اے آر رحمان گلاس کو گلاس بنانے اور مارکیٹ کرنے سے روک دیا۔

ڈویژنل بینچ کا فیصلہ:

  • اے آر رحمان گلاس نے اس فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی۔
  • ڈویژنل بینچ نے سنگل جج کے فیصلے کو برقرار رکھا لیکن یہ رعایت دی کہ فیکٹری اپنی پیداوار جاری رکھ سکتی ہے، البتہ اس گلاس کو مارکیٹ میں فروخت کرنے پر پابندی ہوگی جب تک مقدمہ کا حتمی فیصلہ نہ ہو جائے۔

مقدمے کا لب لباب 

یہ مقدمہ پاکستان میں پیٹنٹ کے تحفظ اور تخلیقی ملکیت کے قانونی دائرہ کار کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ پاکستان میں پیٹنٹ کا اطلاق ملکی حدود میں محدود ہوتا ہے اور پیٹنٹ کے لیے مقررہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی بھی ایجاد کو تحفظ نہیں دیا جا سکتا۔ اس فیصلے میں تخلیق کار کے حقوق، عوامی مفاد اور انصاف کے تقاضوں کے درمیان توازن قائم کرتے ہوئے یہ پیغام دیا گیا کہ قانونی تحفظ صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو ایمانداری سے اپنے حقوق حاصل کرتے ہیں اور جو لوگ پیٹنٹ قوانین کو نظرانداز کرتے ہوئے کاروبار کرتے ہیں، انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ فیصلہ ایجادانہ  ملکیت کے تحفظ میں ایک مضبوط نظیر کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

لب لباب مضمون

ایجاد اور تخلیق کردہ ملکیت نہ صرف تخلیق کار کا حق ہے بلکہ قومی ترقی اور معاشی استحکام کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ تخلیقی اور سائنسی کاموں کا تحفظ ترقی یافتہ معاشروں کی پہچان ہے، اور پاکستان میں بھی اس شعور کو عام کرنے اور قوانین پر مؤثر عملدرآمد کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں تحقیق، ترقی اور جدت کو فروغ ملے۔

FAQs

  • ?What is Intellectual Property (IP) in Pakistan
    Intellectual Property in Pakistan refers to the legal rights granted to creators and inventors over their original works, including patents, trademarks, copyrights, and industrial designs, under laws regulated by the Intellectual Property Organization of Pakistan (IPO-Pakistan)

  • What are the types of Intellectual Property

  • Rights in Pakistan
    The four main types of IP rights in Pakistan are Trademarks, Copyrights, Patents, and Industrial Designs. Each protects different aspects of creativity, innovation, and brand identity

  • What is the role of the Intellectual Property Organization of Pakistan (IPO-Pakistan)
    IPO-Pakistan is the official government body responsible for the registration, regulation, and enforcement of IP rights. It helps innovators and businesses protect their inventions, brands, and creative works

  • What is the difference between a trademark, patent, and copyright

Trademark protects brand names, logos, and symbols

Patent protects inventions and new technologies

Copyright protects literary, artistic, and musical works

How can I register my intellectual property in Pakistan
You can register your IP by applying through IPO-Pakistan’s official website or regional offices, submitting the required documents, and paying the applicable fees. Registration is necessary for legal protection

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *